عظمیٰ نیوزسروس
رام بن//محکمہ باغبانی کی منصوبہ بندی اور مارکیٹنگ نے ضلعی انتظامیہ کی رہنمائی میں جمعرات کو پی ایم فارملائزیشن آف مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائززسکیم پر نوجوان ٹیکنوکریٹس اور فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز کے گورنمنٹ پالی ٹکنیک کالج میں ایک روزہ بیداری ورکشاپ کا انعقاد کیا۔
تقریب میں ایریا مارکیٹنگ آفیسر (اے ایم او) تحسین چب نے شرکت کی۔ عہدیداروں اور ماہرین نے شرکاء کو پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ سکیم فوڈ پروسیسنگ میں دلچسپی رکھنے والے افراد اور گروپوں کو مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرکے دیہی صنعت کاری میں گیم چینجر ثابت ہو رہی ہے۔AMO نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اس اسکیم کا بھرپور فائدہ اٹھائیں اور وزیر اعظم ہند کی طرف سے شروع کی گئی آتم نربھربھارت پہل کا حصہ بنیں۔ڈسٹرکٹ ریسورس پرسن نے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس کی تیاری، بینک قرضوں کے لیے درکار دستاویزات، اور FSSAI لائسنس اور ادیم رجسٹریشن سمیت ضروری سرٹیفیکیشن کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر پی ایم ایف ایم ای نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ اسکیم خاص طور پر خواتین اور بے روزگار نوجوانوں کو فائدہ پہنچا رہی ہے، جس سے وہ خود انحصاری اور یہاں تک کہ روزگار کے تخلیق کار بھی بن سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رامبن میں پی ایم ایف ایم ای کے تحت 17 پروسیسنگ یونٹ پہلے ہی قائم کیے جا چکے ہیں، جس سے 150سے زیادہ لوگوں کے لیے روزگار پیدا ہو رہا ہے۔ورکشاپ کا اختتام ایک انٹرایکٹو سیشن کے ساتھ ہوا جہاں شرکاء کے سوالات کا جواب دیا گیا، اور خواہشمند کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے ضلع کے اندر سے کامیاب کیس اسٹڈیز کا اشتراک بھی کیا گیا۔