سرینگر//کھنموہ میں کل پالیھین مخالف مہم کے دوران بی ڈی او کی قیادت میں ایک ٹیم نے بھاری مقدار میں پالی تھین بیگ ضبط کئے ۔ بی ڈی او کھمنوہ اذیتا قریشی کی قیادت میں محکمہ کی ایک ٹیم نے سنیچر کو زیون ،یچھ نمبل ،زعفران کالونی ،کھنموہ اور زورہ علاقوں میں پالیھین مخالف مہم شروع کی ۔جس دوران ٹیم نے کئی دیہات میں دکانوں اور چھاپڑی فرشوں سے پالی تھین کی بھاری مقدار کو ضبط کیا ۔اس موقعہ پر ٹیم نے کئی دکانداروں اور چھاپڑی فروشوں سے جرمانہ بھی وصول کیا ۔بی ڈی او نے دکانداروں سے پالی تھین کے استعمال سے باز رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں پالی تھین سب سے زیادہ ذمہ دار ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم وزیربرائے دیہی ترقی و پنچایتی راج عبدالحق خان کی ہدایت پر شروع کی گئی ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دنوں وزیر موصوف نے 11مئی سے دیہی علاقوں میں پالیتھین مخالف مہم شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا کہ11 تاریخ کے بعد کسی بھی جگہ پالی تھین کا استعمال نہیں ہوناچاہئے اوراس کا استعمال کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔