بارہمولہ // شمالی قصبہ پٹن کے نیلہ پالپورہ علاقے میں فوج اور فورسز نیجنگجو مخالف آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی ۔ معلوم ہوا ہے کہ فوج کو خدشہ تھا کہ علاقہ میں جنگجوئو ں چھپے بیٹھے ہیں جس کے بعد29 آر آر ، 176بٹالین سی آر پی ایف اور ایس او جی پٹن نے نیلہ پالہ پورہ پٹن دیہات کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی جس دوران مکینوں کے شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے گئے جبکہ تلاشی کارروائی کے دوران کھیتوں اور میوہ باغات کی بھی تلاشی لی گئی۔