عظمیٰ نیوز سروس
بنگلورو//ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس لمیٹڈ (RCPL)نے پالتو جانوروں کی دیکھ بھال کی مارکیٹ میں قدم رکھا ہے۔پالتو جانوروں کے کھانے کو پورے ملک میں اعلیٰ معیار ،غذائیت کو قابل رسائی اور سستا بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ سستی قیمتوں پر عالمی معیار’فراہم کرنے کے اپنے وعدے پر قائم رہتے ہوئے RCPLکا مقصدمکمل، متوازن اور اعلیٰ غذائیت فراہم کر کے پالتو جانوروں کی روزمرہ کی دیکھ بھال کی نئی تعریف کرنا ہے۔غذائیت کو قابل رسائی بنانے کے مشن کے ساتھWaggiesکو ایک مضبوط بنیاد پر بنایا گیا ہے جسے گہری سائنسی تحقیق کی حمایت حاصل ہے۔ Waggiesپورٹ فولیو سائنس کی قیادت میں جڑی بوٹیوں، دماغ کی نشوونما کے لیے DHA، ضروری وٹامنز، اور مکمل صحت کے لیے انتہائی قابل ہضم اجزا سے تیار کردہ فارمولیشنز پر بنایا گیا ہے۔