سوپور // پازل پورہ ڈھنگی وچھہ رفیع آباد میں جمعہ کی صبح جاں بحق دو جنگجووں کی شناخت لشکر کمانڈر ابو معاذ اور اسکے ساتھی علی بھائی کے طور کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ابو معاذ لشکر کا مطلوب کمانڈر تھا جو سوپور علاقے میں پچھلے 3برسوں سے سرگرم تھا۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ابو معاذ دوکاندار توصیف گنائی کی ہلاکت میں ملوث تھا۔پولیس کے مطابق مذکورہ لشکر کمانڈر کے سر پر انعام مقرر کیا گیا تھا۔ان دونوں جنگجوئوں کو وڈر بالا ہندوارہ میں سپرد خاک کیا گیا۔ جہاں مقامی اوقاف کمیٹی نے انکی آخری رسومات ادا کیں۔