اننت ناگ //پی ڈی پی نے اننت ناگ حلقے میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر کے پہلی بار اپنے امیدوار کو لوگوں کے سامنے لایا۔اس ضمن میں ڈاک بنگلہ میں ورکروں کاایک جلسہ منعقد کیا گیا جس سے مفتی تصدق حسین نے خطاب کیا۔جلسے میں پارٹی سے وابستہ جنوبی کشمیر کے بیشتر لیڈر موجود تھے۔لیڈروں نے پارٹی ورکروں سے کہا کہ مفتی تصدق کی کامیابی میں مرحوم مفتی محمد سعید کی کامیابی ہے کیونکہ مفتی تصدق مرحوم مفتی صاحب کے نعم البدل ہبن سکتے ہیں۔ اس موقعہ پر پہلی بار اپنی انتخابی مہم میں پارٹی کارکنوں سے انتہائی مختصر تقریر کرتے ہوئے مفتی تصدق حسین نے کہا کہ سیاست میں آکروہ مرحوم والد کے نقش و قدم پر چل کر عوام کی خدمت کو اپنا ایمان سمجھیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں بہت کم باتیں کرتا ہوں لیکن کام زیادہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ آپ الیکشن جتائیںگے لیکن اپنی جان پر کھیل کر نہیں ، سب سے پہلے آپ اپنی حفاظت کریں گے، میں اگر جیتا تو اچھی بات ہے اگر نہیں تو بھی میرا کام نہیں رکے گا ۔انہوں نے کہا کہ میں ممبر پارلیمنٹ بنو ںیا نہ بنوں پھر بھی جیت ہماری ہی ہوگی ہے۔