سری نگر//سری نگر کے پارم پورہ علاقے میں ہفتہ کی دوپہر کو لگنے والی زبردست آگ میں کم از کم 17 رہائشی ٹین شیڈ، ایک گودام، ایک کار اور ایک دکان جل کر خاکستر ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آج دوپہر پارم پورہ میں زبردست آگ لگ گئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں 17 رہائشی ٹین شیڈ، ایک ماروتی کار، گودام اور ایک دکان کو مکمل طور پر نقصان پہنچا۔
دریں اثناء پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ابتدائی تفتیش میں آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔