عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//پارمورسرینگر میں منگل کی شام کو ایک موٹر سائیکل زیر نمبر JK01AF-2668 کونامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی۔جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر جے وی سی اسپتال بمنہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دو کی حالت نازک بتائی۔زخمیوں کی شناخت عدنان لابرو ساکن رامپورہ چھتہ بل ، عثمان مہراج (18)ساکن بمنہ سرینگر اور ہندوارہ کے رہنے والے مشتاق احمد کے طور ہوئی،پولیس نے ایف آئی آر نمبر 104/2025 بھارتیہ نیا سنہتا (بی این ایس) کی دفعہ 281 اور 125 (A) کے تحت کیس درج کی اور اس میں ملوث گاڑی کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں۔ادھر نمبل اونتی پورہ میں ایک نامعلوم گاڑی نے ایک نامعلوم راہگیر کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔پولیس کے مطابق متوفی کی عمر تقریباً 60-65 سال ہے۔ پولیس نے اس مہلوک شہری کی شناخت کیلئے لوگوں سے مدد طلب کی ہے۔پولیس بیان میں کہا گیاکہ جن لوگوں کو مرنے والے شخص کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات ہووہ ایس ایچ او تھانہ اونتی پورہ کو ٹیلی فون نمبرات 9419017900، 7051404001، 01933-247369پر رابط کرے۔اس دوران ترال علاقے کا ایک دس سالہ لڑکا سڑک حادثے میں شدید زخمی ہونے کے گیارہ دن بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ لڑکا 10 اکتوبر کو سڑک عبور کرتے ہوئے ایک نامعلوم گاڑی کی زد میں آ گیا تھا۔ اسے ابتدائی طور پر علاج کے لیے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال (SDH) ترال لے جایا گیا اور بعد میں تشویشناک حالت میں سری نگر کے SMHS ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔اکٹروں کی کوششوں کے باوجود لڑکا پیر کی شام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اس کی شناخت عارض ولد عبدالغفار بٹ ساکنہ ہردمیر ترال کے بطور ہوئی ہے۔