نئی دہلی// پیر کی صبح پارلیمنٹ ہاوس انیکسی میں آگ بھڑک اٹھی۔
محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع صبح ساڑھے سات بجے ملی جس کے بعد فورا ً فائر بریگیڈ گاڑیو ں کو موقع پر روانہ کردیا گیا۔
آگ انیکسی کی چھٹی منزل پر لگی تھی اور فائر بریگیڈ کی سات گاڑیو ں نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا۔
آگ لگنے کی اصل وجہ کے بارے میں ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے ، لیکن خیال کیا جارہا ہے کہ یہ واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا ہے۔