Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ آرائی سے کاروائی ملتوی

Mir Ajaz
Last updated: March 17, 2023 1:01 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
People stand in front of the Indian parliament building on the opening day of the winter session in New Delhi November 22, 2012. The government, reduced to a minority for the first time since coming to power in 2004, is scrambling for support ahead of a parliament session that will severely test its economic reform agenda, and its chances of success look bleak. REUTERS/B Mathur (INDIA - Tags: POLITICS)
SHARE

نئی دہلی//پارلیمنٹ میں بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے کے چوتھے دن حزب اقتدار اور اپوزیشن کے ارکان نے جمعرات کو بھی ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے مسلسل چوتھے دن بھی کوئی کام نہیں ہو سکا اور ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔پریزائیڈنگ آفیسر کریٹس سولنکی نے ایک بار ملتوی کرنے کے بعد دوپہر دو بجے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع کی توحکمراں جماعت اور اپوزیشن کے ارکان ہنگامہ کرنے لگے۔ ایوان میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر طرح طرح کے الزامات لگائے جا رہے ہیں اور وہ ایوان میں اپنی بات رکھنا چاہتے تھے لیکن پریزائیڈنگ افسر نے ایک نہیں سنی اور آدھے منٹ کے اندر ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی۔اس سے قبل صبح 11 بجے ایوان کے جمع ہوتے ہی اپوزیشن ارکان نشست کے قریب جاکر نعرے بازی شروع کردی، جس کے جواب میں حکمراں جماعت کے ارکان بھی اپنی جگہ پر کھڑے ہوگئے اور راہل گاندھی کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے۔ اسپیکر اوم برلا نے کہا، ”میں ایوان کو چلانا چاہتا ہوں۔ ہر ایک کو خاطر خواہ مواقع دیئے جائیں گے۔ بحث تبھی ہو گی جب ایوان منظم ہو گا۔ پارلیمنٹ کا وقار برقرار رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے ارکان کو بار بار اپنی جگہ پر جانے کی تلقین کی لیکن ہنگامہ نہیں رکا جس کی وجہ سے ایوان کو ملتوی کرنا پڑا۔حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی، اپوزیشن ترنمول کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے ارکان نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں شوروغل اور ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے ضروری کاغذات میز پر نہیں رکھے جاسکے اور ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔اسپیکر جگدیپ دھنکھڑ کے اپنی نشست سنبھالنے سے پہلے ہی ترنمول کانگریس کے اراکین منہ پر سیاہ پٹی باندھ کر ایوان کے وسط میں آگئے۔ چیئرمین کے نشست سنبھالنے کے بعد ترنمول کانگریس کے ارکان نے کہا کہ حکمراں بی جے پی کے ارکان اپوزیشن کو اپنی بات کہنے نہیں دے رہے ہیں۔ اسی دوران اے اے پی کے ارکان بھی ایوان کے بیچ میں آگئے اور شور مچانا شروع کردیا۔بی جے پی کے ارکان اپنی نشستوں سے ایک ساتھ نعرے بازی شروع کردی۔ اس دوران کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اپنی نشستوں کے قریب کھڑے ہو گئے اور اونچی آواز میں بولنے لگے۔ جس کے بعد چیئرمین نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک ملتوی کر دی۔ترنمول کانگریس کے لیڈر ڈیرک اوبرائن آج سیاہ کرتہ، سیاہ پاجامہ پہن کر اور چہرے پر سیاہ پٹی باندھ کر آئے تھے۔عام دنوں میں ارکان ضروری دستاویزات ایوان کے میز پر رکھنے کے بعد اپنے مسائل اٹھاتے ہیں لیکن آج ایسا نہیں ہو سکا۔قابل ذکر ہے کہ بی جے پی اور اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان کے ہنگامہ آرائی کی وجہ سے راجیہ سبھا میں گزشتہ تین دنوں سے کوئی کام کاج نہیں ہو پارہا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال

Related

برصغیربین الاقوامیتازہ ترین

پاکستان میں بارش اور سیلاب کے سبب 66 افراد جاں بحق ، 127 زخمی

July 6, 2025
برصغیر

وقف ترمیمی ایکٹ | تمل ناڈو میں احتجاج ، مسلم رہنمائوں کا اجلاس منعقد

July 5, 2025
برصغیر

بہار اسمبلی انتخابات | ووٹر لسٹ سے نام حذف نہیں ہونگے چیف الیکشن کمشنر کی ترمیمی معاملہ پر وضاحت

July 5, 2025
برصغیر

سنبھل میں باراتیوں سے بھری گاڑی دیوار سے ٹکرائی | دولہا سمیت 8افراد کی موت، وزیر اعظم کا اظہار رنج،معاوضے کا اعلان

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?