عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/آپریشن سندور یا ایمرجنسی کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا کوئی امکان نہیں ہے، تاہم اگلے ماہ شروع ہونے والے مانسون اجلاس میں ان دونوں موضوعات پر کسی نہ کسی شکل میں بحث ہو سکتی ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 8 یا 10 جولائی سے شروع ہو کر اگست کے وسط تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
چونکہ مانسون اجلاس میں تقریباً ایک مہینہ باقی ہے۔ اس لیے آپریشن سندو رہو یا ایمرجنسی کے 50 سال، دونوں موضوعات پر الگ الگ اجلاس بلانے کی ضرورت نہیں۔ذرائع نے بتایا کہ مانسون سیشن ایک ماہ سے زیادہ چلے گا۔ اس دوران ان دونوں موضوعات پر کسی نہ کسی قاعدے یا شکل میں گفتگو کی جا سکتی ہے۔ تاہم اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ پارلیمانی امور کی وزارت کرے گی۔
پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا کوئی امکان نہیں
