عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس، اپریل-مئی میں متوقع عام انتخابات سے پہلے آخری سیشن، 31 جنوری کو شروع ہوگا اور 9 فروری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایاکہ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری کو عبوری بجٹ پیش کریں گی۔اجلاس کا آغاز صدر دروپدی مرمو کے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے ساتھ ہوگا۔عبوری بجٹ عام طور پر لوک سبھا انتخابات کے بعد حکومت بننے تک درمیانی مدت کی مالی ضروریات کا خیال رکھتا ہے۔