پارلیمنٹ میں دوسرے روز بھی گرما گرم بحث | آپریشن سندور کسی کے کہنے پر نہیں روکا

Towseef
5 Min Read

بھارت نے پہلگام حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کی نیندیں اُڑا ئی:مودی

عظمیٰ نیوز سروس

نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو لوک سبھا میں اس بات کی تصدیق کی کہ کسی بھی ملک کے رہنما نے ہندوستان سے آپریشن سندور کو روکنے کے لئے نہیں کہا۔انہوں نے کہا کہ جب ملک کو پوری دنیا کی حمایت حاصل ہے، کانگریس اور اس کے اتحادی ملک کے سپاہیوں کی بہادری کے پیچھے کھڑے نہیں ہوسکتے ہیں۔ ایوان زیریں میں پہلگام حملے اور آپریشن سندور پر دو روزہ بحث کا جواب دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ دنیا میں کسی بھی ملک نے ہندوستان کو ملی ٹینسی کے خلاف اپنے دفاع میں کارروائی کرنے سے نہیں روکا۔وزیر اعظم کے تبصرے اپوزیشن کے بار بار سوالات کے درمیان آئے ہیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان “جنگ بندی” کا اعلان کیوں کیا۔مودی نے ایوان کو بتایا کہ 9 مئی کی رات، “امریکی نائب صدر (جے ڈی وینس) نے 3-4 بار مجھ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، لیکن میں مسلح افواج کے ساتھ ملاقاتوں میں مصروف تھا”۔انہوں نے کہا کہ جب میں نے کال واپس کی تو امریکی نائب صدر نے مجھے پاکستان کی طرف سے بڑے حملے کی وارننگ دی، میں نے ان سے کہا کہ اگر پاکستان بھارت پر حملہ کرتا ہے تو ہمارا حملہ بہت بڑا ہو گا کیونکہ ہم گولیوں کا جواب توپوں سے دیں گے۔مودی نے زور دے کر کہا کہ کسی بھی ملک کے رہنما نے بھارت کو آپریشن روکنے کے لیے نہیں کہا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان کے ذریعہ نشانہ بننے والے پاکستانی ایئربیس “اب بھی آئی سی یو میں ہیں” اور 22 اپریل کے حملے کے ماسٹر مائنڈز کی راتوں کی نیندیں اڑ رہی ہیں۔انہوں نے کہا”دنیا میں کسی بھی ملک نے بھارت کو دہشت گردی کے خلاف اپنے دفاع میں کسی اقدام سے نہیں روکا، اقوام متحدہ میں صرف تین ممالک نے پاکستان کے حق میں بات کی‘‘۔انہوں نے کہا کہ “بھارت کو پوری دنیا سے حمایت ملی، لیکن یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ کانگریس نے ہمارے فوجیوں کی بہادری کی حمایت نہیں کی۔ کانگریس کے رہنمائوں نے سیاسی فائدے کے لیے مجھے نشانہ بنایا، لیکن ان کے غیر سنجیدہ بیانات نے ہمارے بہادر سپاہیوں کی حوصلہ شکنی کی۔”وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان نے دنیا کو دکھایا کہ “ہم جوہری بلیک میلنگ کے سامنے نہیں جھکیں گے”۔انہوں نے کہا”ہمارے آپریشنزسندھو سے لے کر سندھو(انڈس واٹر ٹریٹی)تک ہیں پاکستان جانتا ہے کہ اسے کسی بھی مہم جوئی کی بھاری قیمت ادا کرنی ہوگی۔ ملی ٹینٹ حملے پہلے کیے گئے تھے اور حملوں کے ماسٹر مائنڈ جانتے تھے کہ کچھ نہیں ہوگا، لیکن اب وہ جانتے ہیں کہ بھارت ان کے لیے آئے گا۔” پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان میں بنائے گئے ڈرونز اور میزائلوں نے فوجی آپریشن کے دوران پاکستانی اسلحہ اور گولہ بارود کی صلاحیتوں کو بے نقاب کیا۔انہوں نے کہا”دنیا نے آپریشن سندور کے دوران خود انحصار ہندوستان کی طاقت دیکھی، ہم نے 22 اپریل کو پہلگام حملے کا بدلہ لینے کے لیے 22 منٹ کے اندر اندر ملی ٹینٹوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا،” ۔مودی نے کہا کہ پاکستان کو بھارتی کارروائی کا کچھ اندازہ تھا اور اس نے جوہری دھمکیاں دینا شروع کر دی تھیں، لیکن جب ملی ٹینسی کے اہداف کو نشانہ بنایا گیا تو وہ کچھ نہیں کر سکا۔پی ایم مودی نے کہا، “یہ(پہلگام حملہ)ہندوستان میں فسادات بھڑکانے کی سازش تھی اور ملک کے اتحاد نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا۔ جب میں اس پارلیمنٹ کے اجلاس کو وجے یوتسو(جیت کا جشن) بتاتا ہوں تو یہ دہشت گردی کے ہیڈ کوارٹر کو تباہ کرنے کی بات ہے۔” میں یہاں ہندوستان کا مقدمہ بنانے اور ان لوگوں کو آئینہ دکھانے کے لیے کھڑا ہوں جو اس بات کو نہیں سمجھتے۔انہوں نے مزید کہا کہ “ہمیں اپنی مسلح افواج کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے اور انہیں جواب دینے کے لیے آزاد ہاتھ دیا گیا، مسلح افواج نے انہیں ایسا سبق سکھایا کہ دہشت گردی کے آقا آج بھی اس پر اپنی نیندیں اڑا رہے ہیں”۔

Share This Article