یو این آئی
نئی دہلی// صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں منظور ہونے والے انکم ٹیکس ایکٹ 2025 کو اپنی منظوری دے دی ہے ۔ گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ایکٹ اگلے سال یکم اپریل سے ملک بھر میں نافذ ہو جائے گا۔ یہ ایکٹ 1961 کے انکم ٹیکس ایکٹ کی جگہ لے گا۔ادھر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے راجیہ سبھا کی کارروائی ملتوی کر دی ہے ۔ راجیہ سبھا سکریٹریٹ نے جمعہ کو بیان جاری کے کہا کہ جمعرات کے روز ایوان بالا کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کیے جانے کے بعد صدر جمہوریہ نے راجیہ سبھا کی کارروائی جمعہ کے روز ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس 21 جولائی کو شروع ہوا اور 21 اگست کو اختتام پذیر ہوا۔ اس دوران ایوان کی 21 نشستیں ہوئیں۔