سرینگر// کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے آخری روز کل سرینگر پارلیمانی نشست کے ضمنی چناؤ کے لئے مزید7 اُمید واروں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔اس طرح سے ضمنی چناؤ میں کُل11 اُمید وار ں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں۔ کل جن اُمیداواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے اُن میں اکھل بھارت ہندو مہا سبھا کے چیتن شرما، جے اینڈ کے لیبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے بکرم سنگھ، راشٹریہ جن کرانتی پارٹی کے مرزا سجاد حسین بیگ اور فاروق احمد ڈار، معراج خورشید ملک، غلام محی الدین اور ریاض احمد( آزاد اُمیدوار) شامل ہیں۔کاغذات کی جانچ پڑتال آج یعنی22 مارچ کو ہوگی جب کہ نام واپس لینے کی آخری تاریخ24 مارچ مقرر کی گئی ہے۔