اننت ناگ//اننت نا گ پارلیمانی نشست کے چنائو کے سلسلے میں ریٹرننگ آفیسر خالد جہانگیر نے افسران کی ایک میٹنگ میں انتظامات کو حتمی شکل دی۔اس موقعہ پر اے آر اووز،نوڈل آفیسران اور زونل وسیکٹورل آفیسران کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔23اپریل کو ہونے والے چنائو کے سلسلے میں کئے گئے انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقعہ پر ریٹرننگ آفیسر نے افسران پر زوردیا کہ وہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے تحت چنائو کے شفاف ،احسن اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں تاکہ چنائو عمل میں کسی بھی طرح کی خامی کی کوئی گنجائش نہ رہے۔انہوںنے امن وقانون کی برقراری،صورتحال پر قریبی نگاہ رکھنے،پولنگ بوتھوں پر ہلڑ بازوں کے قبضے کو روکنے اوردیگر غیر قانونی حربوں پر روک لگانے کے لئے لازمی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ۔جب کہ اے آر اووز پر زوردیا گیا کہ وہ ڈسپیچ مراکز کو منظم طریقے سے چلائیں اورچنائو عمل کے لئے پیشہ ورانہ اورشفاف طریقہ کار اختیار کریں۔میٹنگ میں جنرل اوبزرور نریش ٹھکرال،جنرل اوبزرور بیجبہاڑہ ،پہلگام دلجیت سنگھ منگت ،جنرل اوبزرور ڈورو آئی جی سی آر پی ایف کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔جب کہ میٹنگ میں ایس ایس پی اننت ناگ ،اے ڈی سی اننت ناگ ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اوراے آر اووز اننت ناگ نے بھی شرکت کی۔