Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

پارلیمانی انتخابات سے قبل کسی بھی لیڈر کا نام آگے نہیں کیا جائے گا: ممتا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 29, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 کلکتہ//مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے نیشنل کانفرنس کے لیڈروسابق وزیر اعلیٰ عمرعبد اللہ سے ملاقات کرنے کے بعد کہا کہ پارلیمانی انتخابات سے قبل بی جے پی کے خلاف لڑائی کو مضبوط اور علاقائی جماعتوں کے اتحاد کو سامنے رکھتے ہوئے وزیر اعظم کے عہدہ کیلئے کسی بھی لیڈر کہ نام کو آگے نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ تمام بی جے پی مخالف سیاسی جماعتوں کو ملک کے مفادات کے پیش نظر قربانی کا جذبہ پیش کرنا چاہیے ۔عمر عبد اللہ سے ملاقات کرنے کے بعد ممتا بنرجی نے کہا کہ ''مہربانی کرکے کسی بھی لیڈر کا نام آپ لوگ پیش نہ کریں اور ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش نہیں کی جانی چاہیے ۔ممتا بنرجی نے یہ باتیں اس وقت کہیں جب نامہ نگاروں نے عمر عبد اللہ سے یہ سوال کیا کہ کیا وہ 2019کے لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم کے عہدہ کیلئے ممتا بنرجی کے نام کی حمایت کریں گے ؟ ۔عمر عبدا للہ کے جواب دینے سے قبل ہی ممتا بنرجی نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کے عہدہ کیلئے کسی بھی سیاسی جماعت کے لیڈر کے نام کو آگے پیش کرنا جلد بازی ہوگی۔ہمارا سب سے بڑا مقصد بی جے پی کے خلاف متحدہوکر جد و جہد کرنا ہے اور ہم بی جے پی کو شکست فاش دینے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کریں گے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میرے خیا ل سے تمام علاقائی اور قومی سیاسی جماعتیں جو بی جے پی کے خلاف ہیں کومتحد ہوکر بی جے پی کا مقابلہ کرنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ ممکن ہے کہ ایک دو سیاسی جماعتیں ہمارے ساتھ نہ آئیں مگر زیادہ تر جماعتیں ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں اور ہمارا مقصد واضح ہے ۔خیال رہے کہ ممتا بنرجی نے ہمیشہ بی جے پی کے خلاف ون بائی ون مقابلہ کرنے کی پرزور وکالت کرتی رہی ہیں ۔ممتا بنرجی نے الزام عاید کیا کہ نریندر مودی کی قیادت والی حکومت لوک سبھا انتخابات کو بدل صدارتی انتخابات میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا طرز حکومت ڈکٹیٹر پر مبنی ہے ۔اس لیے ملک کو بچانے اور آئین کے تحفظ کیلئے تمام علاقائی اور سیکولر جماعتوں کو قربانی پیش کرنی ہوگی۔ممتابنرجی نے کہا ہم تمام سیکولر سیاسی جماعتیں قربانی دینے کو تیار ہیں اور ہم اپنے عوام کو پریشان دیکھنا نہیں چاہتے ہیں ا س لیے ہم عوام کیلئے لڑرہے ہیں اور اس کیلئے سب کچھ قربان کرسکتے ہیں ۔عمرعبد اللہ سے جب یہ سوال کیا گیا کہ بی جے پی مخالف فرنٹ کا کانگریس حصہ ہوگی انہوں نے کہا کہ اس میں تمام بی جے پی مخالف سیاسی جماعتیں شامل ہوں گی ۔عمر عبد اللہ نے کہا کہ ممتا بنرجی نے بنگال کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے اورہم ان کے فلاحی اسکیموں سے متاثر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف بی جے پی کو شکست دینا ہے اس لیے کسی خاص نام پر توجہ دیے بغیر ہم کام کررہے ہیں ۔انہوں نے علاقائی سیاسی جماعتوں کے درمیان اختلافات کی سوچ کو مستر د کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں اور ہم مل کر اتفاق رائے سے کام کرنے کے حق میں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے ڈیریک اوبرائن نے اس وقت جموں و کشمیر کے ایشو اٹھایا تھا جب راجیہ سبھا میں جمو ں و کشمیر کی کوئی نمائندگی نہیں تھی ۔انہوں نے کہا کہ اگر کچھ اختلافات بھی ہیں تو بھی ہم انہیں درکنار کرکے 2019میں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخلی کرنے کے حق میں ہیں ۔ممتا بنرجی سے ملاقات سے معلق عمر عبدا للہ نے کہا کہ ہم نے ملک کے موجودہ حالات اور بالخصوص اقلیتی طبقے کے مسائل پر بات چیت کی ہے ۔اور ہم دونوں بی جے پی کے خَلاف مشترکہ جد و جہد سے متعلق ہم خیال ہیں ۔عمر عبدا للہ نے کہا کہ ممتا بنرجی وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے جموں و کشمیر کے حالات سے باخبر ہیں اور وہ اس کے حل کے حق میں ہیں ۔جموں و کشمیر بالخصوص وادی میں سیاحت کو فروغ دینا چاہتی ہیں ۔بنگال روایتی طور پر جموں و کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے حق میں رہا ہے ۔اگر ضرور ت محسو ہوئی تو وہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے جموں و کشمیر میں حالات کی بہتری کیلئے بات چیت کرنے کو تیار ہیں ۔یو این آئی
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چاند نگر جموںکی گلی گندگی و بیماریوں کا مرکز، انتظامیہ کی غفلت سے عوام پریشان پینے کے پانی میں سیوریج کا رساؤ
جموں
وزیرا علیٰ عمر عبداللہ سے جموں میں متعدد وفود کی ملاقات
جموں
کانگریس کی 22جولائی کو دہلی چلو کال، پارلیمنٹ کاگھیرائوکرینگے ۔19کو سری نگر اور 20جولائی کو جموں میں راج بھون تک احتجاجی مارچ ہوگا
جموں
بھلا کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکامی پر حکام کی سرزنش بی جے پی پر جموں کے لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام
جموں

Related

برصغیر

’قدرتی وسائل ارب پتی لوگوں کو فروخت‘ حکومت قبائلیوں کو دبا کر ان کے حقوق چھین رہی ہے: راہل گاندھی

July 17, 2025
برصغیر

انڈیگو طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ پروازوں پر کوئی اثر نہیں

July 17, 2025
برصغیر

ترنجیت سندھو ہند-امریکہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم بورڈ کے مشیر مقرر

July 17, 2025
برصغیر

منریگا کی اجرت کانگریس کا اضافہ اور 15 دنوں میں ادائیگی کا مطالبہ

July 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?