عظمیٰ نیوز سروس
پنجاب //مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت نے ہندوستانی اتحاد بالخصوص کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو تقسیم کرنے کے لئے تقسیم شدہ سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھایا جا رہا ہے تاہم بھاجپا اپنی کامیابی سے مذکورہ نوعیت کی تمام سازشیں ناکام بنائے گی کیونکہ اس عوام عوام بھی مذکورہ سازشوں کو سمجھ کر پارٹی کیساتھ کھڑے ہو گئے ہیں ۔گورداسپور پارلیمانی حلقہ سے پارٹی کے امیدواردنیش سنگھ ببو کی حمایت میں بی جے پی کے سینئر لیڈروںبلخصوص جگل کشور اوردیویندر سنگھ رانا کے ساتھ دینا نگر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخاوت نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بی جے پی کی قیادت میں قومی جمہوری اتحاد جاری عام انتخابات میں 400 سے زائد نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو جائے گا ۔شیخاوت نے کہا کہ ملک نے ہر شعبے میں قابل رشک سنگ میل حاصل کئے ہیں، چاہے وہ ترقی ہو، انفراسٹرکچر اپ گریڈیشن، اقتصادی بحالی، ترقی اور استحکام وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیش قیادت میں گزشتہ ایک دہائی کے دوران کئی نمایاں کامیاں حاصل کی گئی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابیوں کے سال ہیں اور ہندوستان کو ایک متاثر کن ملک کے طور پر عالمی منظر نامے پر لانا ہے جس نے چیلنجوں کا سامنا کرنے میں اہم پیش رفت کی ہے اور اگلے پانچ سالوں میں تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کے لئے تیار ہے۔پارٹی سنیئر لیڈر دیویندر رانا نے کہا کہ تبدیلی، جامع، شفاف اور جوابدہ حکمرانی کے ٹریک ریکارڈ اور ملک کی ترقی کے عزم کے ساتھ، بی جے پی 4 جون کو ایک بار پھر عوام کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔موصوف نے کہاکہ ایک مضبوط، خوشحال، اور جامع بھارت کیلئے بی جے پی کا وژن پورے ملک میں لاکھوں ہندوستانیوں کی امنگوں کے ساتھ دل کی گہرائیوں سے گونجتا ہے۔رانا نے کہا کہ متحرک عالمی شہرت اور مضبوط معاشی اصلاحات سے لے کر قومی سلامتی پر فیصلہ کن اقدامات تک، بی جے پی کا ایجنڈا سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس، سب کا پرایاس کے پسندیدہ ایجنڈے کے مطابق ہندوستانی سماج کے ہر طبقے کی خدمت کرنے کے اس کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منتر نے پہلے ہی لوگوں کو جوش دلایا ہے، جس کی برکت سے، قوم نے امن، ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز کیا ہے۔دیویندر رانا نے کہا کہ بی جے پی بلا تفریق مذہب، ذات پات، نسل یا علاقے کے ہر شہری کی فلاح و بہبود کے لئے انتھک کام کر رہی ہے اور اتحاد اور تنوع کی اقدار کو برقرار رکھنے کے لئے پرعزم ہے جو قوم کی منفرد شناخت کی بنیاد ہے۔ جموں کے ممبر پارلیمنٹ جگل کشور شرما اپنے خطاب میں ہر ایک کی شمولیت اور گڈ گورننس کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے بی جے پی کے عزم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہندوستان کو وشو گرو بننے کی طرف لے جائے گا۔شرما نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا تیسرا دور ہم وطنوں کو اگلے پانچ سالوں میں تیسری معیشت اور 2047 تک وکشت بھارت ہونے پر فخر کرے گا۔