یواین آئی
سرینگر// پادشاہی باغ سری نگر میں ایک عد م شناخت لاش برآمد ہوئی ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کی شام کو چند مقامی افراد نے پادشاہی باغ سری نگر میں ایک لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا ۔پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد شناخت کے لئے کارروائی شروع کی ۔پولیس نے معاملے کے متعلق کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔