سرینگر/پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے منگل کو جماعت اسلامی اور لبریشن فرنٹ کو قانونی معاونت کی پیشکش کی تاکہ اُن پر عاید سرکاری پابندی کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔
مرکزی سرکار نے حال ہی میں جماعت اور فرنٹ پر پابندی عاید کردی ہے۔
پارٹی کے سینئر لیڈر مظفر حسین بیگ نے بارہمولہ میں ایک پارٹی تقریب کے دوران کہا کہ وہ جماعت اور فرنٹ کو قانونی معاونت فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں تاکہ پابندی کو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جاسکے۔
انہوں نے تاہم کہا کہ اس کیلئے شرط یہ ہے کہ مذکورہ پارٹیاں اُن پر اعتماد کریں۔