نئی دلی//آسٹریلین ہائی کمشنر نے نئی دلی اپنی رہائش گاہ پر 30؍ اکتوبر 2017ء کو آسٹریلین پارلیمنٹری ڈیلی گیٹس کے لئے ایک استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ استقبالیہ میں ایک آرٹ نمائش کو درشایا گیا تھا جس میں کشمیری ہندوستانی آرٹسٹ اشفر علی کی تیار کردہ نو ممتاز آسٹریلین وزیر اعظموں کی تصویریں نمایاں رکھی گئی تھیں۔اشفر علی سرینگر کشمیرمیں زڈی بل علاقے میں 1984ء میں پیدا ہوا ۔انہوںنے کشمیر یونیورسٹی سے فائن آرٹس میں ڈگر ی حاصل کر کے 2011ء میں جے اینڈکے پولیس میں ایک کانسٹیبل کی حیثیت سے جوائن کیا۔انہیں مشہور مصور مسعود حسین کے فن سے متاثر ہو کر مصوری کا شوق پیدا ہوا اور ہندوستان بھر میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر مصوری کے میدان شہر یت پائی۔آسٹریلین ہائی کمشنر ہریندر سدھو اور آسٹریلین انڈیاانسٹی چیوٹ دلی کے آنریری ڈائریکٹر امیتابھ مٹو نے اشفر علی کے کام کو سراہا جس میں انہوںنے مختلف طبقوں کے درمیان فنِ مہارت سے پل تعمیر کر کے ایک اعلیٰ نام حاصل کیا۔