سرینگر // پولیس نے پائین شہر میں لاپتہ ہوئے ایک شہری کوبازیاب کرنے کیلئے عوام سے مدد طلب کی ہے۔پولیس اسٹیشن صفا کدل میں گلشن میر ساکن چندان پورہ وانی یار نامی خاتون نے اپنے شوہر بلال احمد میر ولد غلام احمد کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ۔مذکورہ شہری کی عمر 40سال ہے اور وہ15جنوری کو گھر سے لاپتہ ہے ۔پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ اگر کسی کو بھی بلال احمد میر کے بارے میں کوئی علمیت ہو تو وہ پولیس کنٹرول روم سرینگرکے100یا ان نمبرات 9596222550, 9596222551اور01942477568 پر رابطہ کرے ۔