سرینگر//شہری ہلاکت کے پیش نظر سرینگر کے شہر خاص میں کرفیو جیسی صورتحال دوسرے روز بھی جاری جاری رہی جس دوران شہر خاص کے بیشتر علاقوں میں دکانین اور کاروباری ادارے بند رہے ۔ شہر خاص کے نوہٹہ ، راجوری کدل ، گوجوارہ ، حول کواڑارہ ، فتح کدل اور دیگر ملحقہ علاقوں میں سڑکوں ،پلوں اور چوراہوں پر بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ ناکے بٹھاکر متعدد سڑکوں کو خار دار تار لگا کموجود تھی تاہم رہگیروں کو چلنے پھرنے کی اجازت دی جارہی تھی ۔ مذکورہ علاقوںمیںپولیس اور فورسز کی بھاری تعداد تعینات رہی ۔ پائین شہر میں ایک مرتبہ پھر کرفیو جیسی بندشیں عائد کی گئی تھی جبکہ حساس علاقوں میں اضافی فورسز اور پولیس اہلاکروں کو تعینات کیا گیا تھا۔اس دوران صفاکدل، خانیار، رعناواری، نوہٹہ ،مہاراج گنج سیکورٹی کے سخت انتظامات موجود رہے۔ شہر خاص کے گوجوارہ علاقے کے رہنے والے سمیر احمد نے بتایا کہ جامع مسجد سرینگر کے ارد گرد سکیورٹی کے سخت انتظامات رہے جس دوران کئی اہم چوراہوں پر رکاویٹیں کھڑی کی گئی تھیں۔ سمیر احمد نے بتایا کہ شہر خاص کے علاقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کی وجہ سے لوگوں نے گھروں میں ررہنے میں ہی اپنی آفیت سمجھی ہے۔