Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

پائین شہر میں سخت ترین بندشیں،وادی میں ہمہ گیر ہڑتال

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 10, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
13 Min Read
SHARE
سرینگر// شہری ہلاکتوں کے خلاف مشترکہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے دی گئی ہڑتال کال اور انتظامیہ کی طرف سے کئی علاقوں میں غیر اعلانیہ کرفیو کے نفاذ اور بندشوں کے نتیجے میں وادی میں عام زندگی کا نبض تھم گیا ۔ سرینگر کے شہر خاص کے علاوہ سیول لائنز،کنگن، اننت ناگ،میمندر شوپیاں،پلوامہ،کپوارہ ،بانٖڈی پورہ اور سوپور میں احتجاجی جلوس برآمد ہوئے جبکہ سنگبازی اور ٹیرگیس شلنگ کے علاوہ پیلٹ  بھی استعمال ہوئے۔ سید علی گیلانی بدستور گھر میں نظر بند رہیں جبکہ میر واعظ عمر فاروق،محمد اشرف صحرائی، شبیر احمد شاہ،قاضی یاسر اور دیگر مزاحمتی لیڈروں کو بھی خانہ و تھانہ نظر بند رکھا گیا۔
ہڑتال و  بندشیں
مزاحمتی قائدین کی کال پر ہمہ گیر ہڑتال کے باعث پوری وادی میں معمول کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔  وادی بھر میں ہر طرح کی دوکانیں ،کاروباری ادارے ،تجارتی مرکز بند رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے مکمل طور پر غائب رہا ۔ سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق ، محمد یاسین ملک اور شبیر احمد شاہ کی کال پرجمعہ کے روز پوری وادی میں ہمہ گیر ہڑتال رہی جبکہ اس دوران سرینگر میں 7پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں اور گاندربل سمیت دیگر اضلاع کے حساس حصوںمیں غیر اعلانیہ کرفیوکیساتھ ساتھ شمال و جنوب کے دیگر کچھ حساس قصبوں و علاقوں میں دفعہ 144کے تحت بندشیں عائدرکھی گئیں۔ صورتحال سے فوری طور نمٹنے کیلئے بڑی تعداد میں پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ۔ شہر خاص اور سیول لائنز میں 7پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں سخت بندشیں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ فورسز اور پولیس اہلکاروں نے تمام سڑکوں اور چوراہوں پر خار دار تاریں بچھا کر آواجاہی کو ناممکن بنا دیا تھا ۔ پولیس تھانہ خانیار، رعنا واری ، مہاراج گنج ، نوہٹہ اورصفا کدل کے علاوہ سیول لائنز کے مائسمہ اور کرالہ کھڈ پولیس تھانوںکے تحت آنے والے علاقوں میں سخت بندشیں عائد کی گئی تھیں ۔ ادھر جنوبی کشمیر میں پلوامہ ، ترال ، پانپور ، اونتی پورہ ، بجبہاڑہ ، اننت ناگ اور دیگر کچھ حساس قصبوں کے ساتھ ساتھ شمالی کشمیر کے کچھ علاقوں میں بھی دفعہ 144کے تحت سخت بندشوں کے ساتھ ساتھ اضافی سیکورٹی اقدامات اٹھائے گئے تھے۔ کئی علاقوں کو خار دار تاروں سے سیل کیا گیا اور پائین شہر کو سیول لائنز سے ملانے والے راستوں اور چھوٹے پلوں کو بند کر دیا گیا تھا ۔ضلع شوپیان میں بھی نوجوان عادل فاروق کی ہلاکت کے خلاف کسی بھی طرح کے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے کرفیو جیسی پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔ ضلع میں امن وامان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی فورسز کی اضافی نفری بدستور تعینات رکھی گئی ہے۔ مختلف دیہات کو ضلع ہیڈکوارٹر سے جوڑنے والی سڑکوں کو خاردار تار سے سیل کردیا گیا ہے۔اس دوران صو بائی انتظامیہ کی ہدایت پر وادی بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ یونیورسٹی سطح کے امتحانات ملتوی کردئے گئے ۔احتجاجی مظاہروں کے خد شات بارہمولہ،بانہال ریل سروس بھی جمعہ کو معطل رکھی گئی ۔سرینگر کو شمالی ، وسطی اور جنوبی کشمیر سے ملانے والے شاہراہوں پر جگہ جگہ پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں پر مشتمل دستے تعینات رکھے گئے تھے ۔ تحریک حریت جنرل سیکریٹری محمد اشرف صحرائی ایاز اکبر، مختار احمد وازہ، انجینئر ہلال احمد وار ، ایڈوکیٹ شاہد الاسلام، پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین، محمد اشرف لایا اور عمر عادل ڈار بدستور اپنے گھروں یا پولیس تھانوں میں نظربند ہیں ۔
 احتجاج و شلنگ
  لبریشن فرنٹ چیئر مین محمد یاسین ملک کی گرفتاری کے فوراً  سرائے بالا میں تشدد بھڑک اٹھا ۔مظاہرین نے پولیس پر پتھرائو کیا ،جوابی کارروائی میں پولیس نے مشتعل مظاہرین کو تتر بتر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ کے علاوہ مرچی گیس کا استعمال کیا ۔جھڑپوں کا سلسلہ مائسمہ تک پھیل گیا اور یہ سلسلہ کچھ دیر کیلئے جاری رہا ۔اس دوران حیدر پورہ جا مع مسجد حریت(گ) کے لیڈران وکارکنان کی ایک بڑی تعداد نے احتجاجی مارچ نکالنے کی کوشش کی جسے پولیس وفورسز اہلکاروں نے ناکام بنا دیا ۔نماز جمعہ کے بعد جب یہاں ڈی پی ایم چیئرمین مزاحمتی لیڈر ایڈوکیٹ محمد شفیع ریشی کی قیادت میں جلوس نکالنے کی کوشش کی ،تو پولیس نے مذکورہ جامع مسجد کے مرکزی گیٹ کو بند کرکے احتجاجیوں کو مسجد کے احاطے تک ہی محدود رکھا ۔پولیس وفورسز نے احتجاجیوں کو سرینگر ائرپورٹ روڑ پر نکلنے کی اجازت نہیں دی ۔اس احتجاج میں آغاسید یعقوب ،سید امتیاز حیدر ،امتیاز احمد شاہ ،سید ظہور الحق گیلانی ،محمد یاسین عطائی ،سید محمد شفیع شاہ اور محمد یوسف وغیر ہ نے شرکت کی ۔ صورہ آنچار میں نماز جمعہ کے بعد حریت(ع) نے جلوس برآمد کیا،جس کے دوران اسلام و آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی گئی۔عوامی ایکشن کمیٹی کے سنیئر لیڈر مشتاق احمد صوفی کی قیادت میں یہ جلوس برآمد کیا گیا۔نماز جمعہ کے بعد کنگن میں پتھرائو کے اکا دوکا واقعات پیش آئے۔اننت ناگ سے نامہ نگار ملک عبدالسلام کے مطابق انتظامیہ نے ہڑتال کے پیش نظر اننت ناگ اور بجبہاڑہ کے ساتھ ساتھ ضلع کی تمام سڑکوں پر فورسزکی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ۔ قصبہ میں امت اسلامیہ کے  چیئرمین قاضی یاسر کو نماز فجر کے بعد ہی حراست میں لیا گیا نمازہ جمعہ کے بعد قصبہ میں ایک جلوس نکالا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کہ۔ جلوس ریشی مالو مسجد سے نکل کر جیسے ہی لال چوک کی طرف بڑا تو لال چوک میں تعینات سیکورٹی فورسز نے اس جلوس کو روکنے کی کوشیش کرتے ہوئے آنسو گیس کے گولے داغے جس کے بعد جلوس میں شامل نوجوانوں نے  فورسز پر پتھراؤ شروع کر دیا جو کئی دیر تک چلا ۔اس تصادم میں  فورسز کے 6اہلکار ،ایک صحافی کے علاوہ کئی پتھراؤ کرنے والے نوجواں بھی زخمی ہو گئے۔اس دوران احتجاجی مظاہرے پھیل گئے اور کئی نزدیکی بازاروں میں بھی احتجاج ہوا۔مقامی لوگوں کے مطابق جھڑ پوںمیںعدنان نامی نوجوانوں کو پلٹ لگنے کے بعد سرینگر  کے صدر اسپتال منتقل گیا۔ او لڈ ٹائون اننت ناگ میں شدید جھڑپوں میں درجنوں زخمی ہوئے۔دو کی آنکھوں میں پیلٹ لگے جبکہ ایک کی آنکھ کنچہ لگنے سے متاثر ہوئیں۔ تینوں کو سرینگر منتقل کردیا گیا۔ایک اور نوجوان کے جسم میں پیلٹ لگے۔ دیگر متعدد افراد جو پیلٹ اور شل لگنے سے زخمی ہوئے ، کا مقامی طور پر علاج و معالجہ کرایا گیا۔آرونی علاقہ میں بھی مکمل ہڑتال رہی اور نمازہ جمع کے بعد حریت لیڈر محمد یوسف نے ایک جلوس سے خطاب کیا۔بجبہاڑہ،اچھہ بل ، ویری ناگ ، ڈورو ، کوکر ناگ ، شانگس ، قاضی گنڈ میں بھی ممکمل ہڑتال رہی اور عام زندگی مفلوج ہو کر رہیں گئی۔نامہ نگار شوکت ڈار کے مطابق فوج نے اُس وقت ہوامیں فائرنگ کی ،جب فوج کی گاڑیاں پتھرائو کی زد میں آئیں ۔ یہ واقعہ چیو کلان پلوامہ گائوں میں پیش آیا ۔ فوج کی گاڑی جونہی پتھرائو کی زد میں آئی ،تو فوجی اہلکاروں نے پتھرائو سے بچنے کیلئے ہوائی فائرنگ کی جسکی وجہ سے یہاں افراتفری اور خوف وہراس پھیل گیا ۔ ۔ پانپور میں نماز جمعہ کے بعد مظاہرین نے جلوس نکالاگیا۔ مورن چوک میں بھی جلوس نکالا گیا اور یہاں معمولی پتھرائو ہوا۔ ترال میں نماز جمعہ کے بعد ایک ریلی نکالی گئی۔پلوامہ کے ٹہاب میں نوجوانوں اور فورسز کے درمیان سنگبازی ہوئی جبکہ فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس کے گولے داغے۔اس دورن چاٹہ پورہ اور کاکہ پورہ کے علاوہ قصبے میں بھی نوجوانوں نے فورسز پر سنگبازی کی جبکہ فورسز نے بھی جوابی سنگبازی کی۔بعد میں صورتحال معمول پر آگئی۔نامہ نگار شاہد ٹاک کے مطابق مظاہرین کی پیش قدمی کو روکتے ہوئے پولیس و فورسز نے شلنگ اور پلیٹ گن کا استعمال عمل میں لایا۔ انہوں نے کہا کہ سخت انتظامات اور ناکوں کے باوجود ضلع کے میمندر،آرہامہ،بنہ بازار علاقوں میں پولیس اورمظاہرین کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں ہوی۔مظاہرین کو مُنتشر کرنے کے لئے فورسز نے شلنگ کی۔میمندر شوپیان میں نوجوان نماز جمعہ کے بعد جمع ہوئے اور نعرے بلند کرتے ہوئے جلوس کی شکل میں چوک کی جانب پیش قدمی کرنے لگے۔لیکن پولیس نے انکی کوشش ناکام بنا دی۔بعد نماز ضلع کی کچھ مسا جدوں میں اسلام و آزادی کے ترانے گونج رہے تھے۔ شمالی ضلع بانڈی پورہ کے حاجن بانڈی پورہ میں نماز جمعہ کے بعد پتھر بازی ہوئی ۔ اجس میں غائبانہ نماز جنازہ پڑھی گئی اور پرامن احتجاج بھی ہوا ۔نامہ نگار عازم جان کے مطابق آجر بانڈی پورہ میں معمولی پتھراو کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم ضلع بھر میں حالات پرامن رہے ہیں ۔جامع مسجد کپواڑہ میں نماز جمعہ کے بعد نوجوانوں نے اپنے ہاتھوں میں بھارت مخالف پوسٹر لئے آزادی کے حق میں نعرے بلند کرتے ہوئے جلوس نکالنے کی کوشش کی۔تاہم پولیس نے ان کا تعاقب کرنا شروع کیا ۔نامہ نگار اشرف چراغ کے مطابق احتجاجی نوجون مختلف حصوں میںتقسیم گئے تاہم پولیس نے ان کا تعاقب کر تے رہی ۔پولیس نے احتجاجی نوجوانوں کو قابو کرنے کیلئے ان پر جوابی پتھرائو کے ساتھ ساتھ لاٹھی چارج اور ٹائر گیس شلنگ کا سہارا لیا۔ اس پر احتجاجی نوجوانوں نے پتھرائو کیا۔جھڑ پوں کے دوران ایک ایس پی ائو کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔جمعہ کو سوپور قصبے میں مکمل ہڑتال رہی ۔نامہ نگار غلام محمد کے مطابق سوپور میں نماز جمعہ کے بعد نوجوانوں کی ٹولیاں آزادی کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے جامع مسجد علاقے سے ایک مارچ لینے کی کوشش کی، لیکن سرکاری فورسز جو علاقے میں کافی مقدار میں تعینات تھی  نے انہیں روک لیا۔ نوجوانوں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے  آنسو گیس کے شل داغے جس سے افراتفری کا ماحول پیدا ہوا۔ 
پولیس
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ چند ایک مقامات پرشر پسند عناصر نے امن وقانون میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کیں اور پولیس وفورسز پر پتھرائو کیا جبکہ کئی مقامات پر پولیس تھانوں ،فوج وفورسز کی گاڑیوں اور کیمپوں پر شدید خشت باری کی ۔تاہم پولیس وفورسز نے انتہائی صبر وتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے طاقت کا کم سے کم استعمال کیا اور شر پسند عناصر کو منتشر کیا ۔ 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر اعلیٰ کیساتھ بدسلوکی کے معاملے میں ملوث افسران و اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے: نیشنل کانفرنس
تازہ ترین
ممتا بنرجی کا عمر عبداللہ کے مزارِ شہداء جانے سے روکنے پر شدید ردعمل،کہا شرمناک، ناقابل قبول اور چونکا دینے والا اقدام
برصغیر
تین جے کے پی ایس افسران کو سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے عہدے پر ترقی
تازہ ترین
جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا لداخ کے نئے لیفٹیننٹ گورنر مقرر
برصغیر

Related

تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

مزارِ شہداء پر جانے کے دوران عمر عبداللہ کی پولیس اہلکاروں کیساتھ دھکا مُکی ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

July 14, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

ہم جب چاہیں شہداء کو یاد کر سکتے ہیں،ہم پر کوئی پابندی نہیں چلے گی:وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ

July 14, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ سمیت حکمران جماعت کے معتدد لیڈران کی مزارِ شہداء پر حاضری

July 14, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

کشمیر میں منتخب حکومت کو قید کرنے کی خبر دبانے والے اخبار فروش شرم کریں : وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?