سرینگر // ضلع انتظامیہ سرینگر نے آج پائین شہر میں بندشیں عائد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ صفا کدل، نوہٹہ، مہاراج گنج،رعناواری اور خانیار پولیس تھانوں میں بندشیں عائد رہیں گی جبکہ کرالہ کھڈ اور مائسمہ میں جزوی بندشیں عائد رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یہ فیصلہ اس لئے کیا گیا کیونکہ مزاحمتی قیادت نے نماز جمعہ کے بعد وادی میں احتجاجی مظاہرے کرنے کی کال دی ہے۔