سرینگر//ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سرینگر کے مطابق 10 ستمبر کو سرینگر کے 6 پولیس تھانوں کے حدود میں آنے والے علاقوں میں حکمِ امتناعی نافذ رہے گا ۔ جن میں نوہٹہ ، ایم آر گنج ، رعنہ واری ، خانیار ، صفہ کدل اور مائسمہ پولیس سٹیشن شامل ہیں ۔ یہ اقدام کسی بھی ناخوشگوار واقع کو روکنے کیلئے اٹھائے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ سنیچر کو بھی پائین شہر میں بندشیں رہیں جبکہ جمعہ کو بھی بندشیں عائد رکھی گئیں۔