Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

پائین شہر اور جنوبی کشمیر بند

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 19, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر// سرینگر کے پائین شہر میں بندشیں اور جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں جاں بحق جنگجوئوں کی یاد میں ہڑتال کی وجہ سے کولگام اور اننت ناگ میں پرتنائو صورتحال نظر آئی تاہم وسطی اور شمالی کشمیر میں حالات پٹری پر لوٹ آئے۔ اننت ناگ میں سنگبازی کے واقعات رونما ہوئے جبکہ شوپیان میں قاضی یاسر کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی بھی برآمد ہوئی ۔جنوبی کشمیر کے آرونی علاقے میں گزشتہ روز فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان معرکہ آرائی میں3عسکریت پسندوں اور2شہریوں کی ہلاکت کے بعد جنوبی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں تیسرے روز بھی صورتحال انتہائی کشیدہ تاہم قابو میں رہی۔ انتظامیہ نے سرینگر کے پائین علاقوں کے5پولیس تھانوں، نوہٹہ، خانیار، رعناواری، صفا کدل اور مہاراج گنج کے حدود میں آنے والے علاقوں میں بندشیں اور قدغنیںعائد کی گئی تھیں۔ اتوارکو ان علاقوں کے سڑکوں کو تار بندی کی گئی تھی،تاہم دن ڈھلنے کے ساتھ ساتھ بندشوں اور قدغنوںمیں بھی نرمی آئی۔جبکہ سیول لائنز علاقوں میں صورتحال معمول کے مطابق رہی۔جنوبی کشمیرکے بیشتر علاقوں میں اتوار کو مسلسل دوسرے روز بھی تعزیتی ہڑتال رہی جس کی وجہ سے معمول کی زندگی مفلوج رہی ۔ ہڑتال کے نتیجے میں دوکانیں ،کاروباری ادارے ،تجارتی مراکز بند رہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب رہا ۔نامہ نگار خالد جاوید کے مطابق کولگام میں مکمل ہڑتال رہی،جس کے دوران کاروباری ادارے،تجارتی مرکز بند رہے جبکہ سڑکیں اور بازار سنسان تھے۔ ضلع کے یاری پورہ،فرصل،کھڈونی، کیموہ،دمحال ہانجی پورہ اور دیگر علاقوں میں بھی مکمل ہڑتال رہی۔ضلع کے اندرونی اور بیرونی سڑکوں کو سیل کیا گیا تھا اور اتوار کی صبح کسی بھی گاڑی کو ضلع میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی،تاہم بعد میں صورتحال میں نرمی آئی۔ شوپیان ضلع میں بھی مکمل ہڑتال رہی جس کی وجہ سے یہاں کرفیو جیسی صورتحال نظر آرہی تھی۔حالیہ شہری ہلاکتوں پر جنوبی ضلع شوپیان میں جنوبی میر واعظ قاضی یاسر کی قیادت میں ایک احتجاجی ریلی بھی برآمد کی گئی ۔یہ احتجاجی ریلی جامع مسجد شوپیان سے برآمد ہوئی جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ریلی میں شامل شرکاء نے آزادی کے حق میں نعرہ بازی کی ۔پلوامہ میں بھی مکمل ہڑتال ہوئی جس کے پیش نظر ضلع کے پانپور میں سب سے زیادہ شدت دیکھنے کو ملی۔ ضلع کے کاکہ پورہ،اونتی پورہ،ترال اور دیگر علاقوں میں بھی مکمل ہڑتال رہی۔ادھر اسلام آباد(اننت ناگ) میں جزوی طور پر ہڑتال رہی جبکہ آرونی اور دیگر علاقوں میں دوکانیں،بازار،تجارتی مرکز بھی بند رہے اور ٹرانسپورٹ بھی غائب رہا۔نامہ نگار ملک عبدالاسلام کے مطابق اننت ناگ کے کئی بازار پھر کھل گئے اور اتوار کی نسبت سے ان میں گہما گہمی دیکھنے کو ملی۔ جنگلات مندی کے نزدیک اتوار کو کچھ نوجوان نمودار ہوئے اور انہوں نے فورسز اور پولیس پر سنگبازی کی۔ پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی اور نوجوانون کا تعاقب کیا جس کے بعد وہ منتشر ہوئے ۔ جنوبی کشمیر میں ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر تمام چار اضلاع پلوامہ ،کولگام ،شوپیان اور اسلام آباد میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے تھے ۔حساس علاقوں میں امن وقانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس وفورسز کے اضافی اہلکار تعینات کئے گئے تھے ۔اس دوران  جنوبی کشمیر میں جان بحق ہوئے عسکریت پسندوں کے گھروں میں دوسرے روز بھی تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری رہا،جس کے پیش نظر لوگوں کی بڑی تعداد نے انکے گھروں کی طرف رخ کیا۔اس دوران وسطی کشمیر اور شمالی کشمیرمیں ہڑتال کے بعد حالات پھر پٹری پر آگئے اور سرینگر کے بیشتر مصروف و معروف بازاروں میں لوگوں کا تانتا بندھا رہا۔ سرینگر ،جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحر کت بغیر کسی خلل کے جاری رہی ۔اس دوران وسطی کشمیر میں اتوار کو جزوی طور پر معمو لات زندگی بحال ہوئے ۔سیول لائنز میں سنڈے مارکیٹ پورے شباب پر تھا جبکہ عید الفطر کے پیش نظر سیول لائنز میں اتوار کے باوجود کچھ بازار بھی کھلے رہے ۔ شمالی کشمیرکے تینوں اضلاع بانڈی پورہ ،کپوارہ اور بارہمولہ میں کاروباری ادارے اور ٹرانسپورٹ سرگرمیاں معمو ل کے مطابق رہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

عالمی یوم اردو ایوارڈز 2025 کا اعلان
برصغیر
بارہمولہ میں اپنی پارٹی کا ورکرز کنونشن،جموں کشمیر کے لوگوں کے ساتھ بات چیت شروع کی جائے: غلام حسن میر
تازہ ترین
رام بن اور بانہال میں دو الگ الگ سڑک حادثات، ایک ازجان ، پانچ زخمی
تازہ ترین
کولگام میں آدھی رات کو بھیڑ بکریوں کی بڑی چوری، 136 بھیڑیں غائب
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اولگوشہ اطفال

ڈوڈہ کے بھرت علاقہ میں دلخراش سڑک حادثہ ،5افراد لقمہ اجل،17زخمی

July 15, 2025
صفحہ اول

سرکار نے توڑا سرکاری حصار وزیرا علیٰ دیوار پھلانگ کر مزار شہدا احاطے میں داخل، گلباری اورخراج عقیدت پیش

July 14, 2025
صفحہ اول

پابندی کل تھی، آج کیوں روکا گیا؟:وزیر اعلیٰ

July 14, 2025
صفحہ اول

الطاف بخاری کی ایل جی سے ملاقات جامع فصل انشورنس سکیم کے نفاذ پر زور

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?