سرینگر// انتظامیہ نے پائین شہر کے5پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں بدھ کو بندشیں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔لشکر کمانڈر ابو دوجانہ اور عارف للہاری کے فوج کے ساتھ معرکہ آرائی میں جان بحق ہونے کے بعدایک عام نوجوانوان کی ہلاکت کے مد نظرضلع انتظامیہ سرینگر کے شہرخاص کے نوہٹہ،مہاراج گنج،صفاکدل،خانیار اور رعناواری پولیس تھانوں کے تحت آنے والے علاقوں میں احتیاطی طور بندشین اور قدغنیں عائد کرنے کا فیصلہ لیا۔ایک سرکاری افسر نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکنے اور امن و قانون کو برقرار رکھنے کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا۔