عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ڈائریکٹر سیریکلچر اعجاز احمد بٹ نے کل ضلع بارہمولہ میں بنیادی سیڈ سٹیشن، میرگنڈ کا دورہ کیا اور ریشم کیڑے کے بیج کی تقسیم کا افتتاح کیا۔انہوںنے صوبہ کشمیر کے مختلف اضلاع کی نمائندگی کرنے والے افسران کو F1 سلک کیڑے کے بیج کے ذاتی طور پر تقسیم کئے۔ ان بیجوں کو ریشم کے کیڑے پالنے والوں اور کسانوں میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ ریشم کی پیداوار کی سرگرمیوں کو تقویت ملے اور انہیں بغیر کسی تکلیف یا کسی پیچیدگی کے ریشم کے کیڑے پالنے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔انہوںسٹیشن پر جاری افزائش نسل کے کاموں کا بھی معائنہ کیا۔بعد میں انہوںنے سری نگر کے آلوچی باغ میں سیریکلچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا۔