لندن/انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بیٹسمینوں کی فہرست میں 869 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔رینکنگ میں پہلے نمبر پر بابر اعظم جبکہ بھارت کے لوکیش راہول کا دوسرا اور ایرون فنچ تیسرے نمبر پرموجود ہیں۔آئی سی سی رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کولن منرو چوتھے نمبر پر آ گئے اور ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔آئی سی سی کی ٹی ٹونٹی ریننگ کے مطابق پاکستانی کھلاڑی محمد حفیظ رینکنگ میں بہتری کے بعد 44 ویں نمبر پرآگئے ہیں، اوپنر فخرزمان 23ویں نمبر پرچلے گئے۔ٹی 20 بالنگ رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے نمبر پر موجود ہیں، اسی طرح افغانستان کے ہی مجیب الرحمٰن دوسر ے نمبر جبکہ آسٹریلیا کے ایڈم زمپا تیسرے نمبر پر ہیں۔