راجا ارشاد احمد
گاندربل// شالہ بگ ٹی 20 بلاسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں منگل کو دو کوارٹر فائنل مقابلے منعقد ہوئے۔ پہلا کوارٹر فائنل فرینڈز الیون گاندربل اور یونایئٹڈ سالورہ کے درمیان کھیلا گیا جس میں فرینڈز الیون گاندربل نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیااور مقررہ 20 اوروں میں 9 کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے پر 107 رن بنائے۔ اقبال نے سب سے زیادہ 30 رن بنائے باقی کھلاڑی نے یونائیٹڈ سالورہ کے گیند بازوں کے آگے گھٹنے ٹیک دئے۔ یونائیٹڈ سالورہ کے گیند باز محمد اشرف نے 4 اوروں میں 20 رن دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ان کا ساتھ شیخ شاہد نے بھی بخوبی دیا۔
انہوں نے 4 اوروں میں 26 رن دیکر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ مقررہ ہدف کے تعاقب میں یونائیٹڈ سالورہ نے 18.5 اوروں میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 108 رن بناکر میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔ میر نے 29 گیندوں پر 28 اور قیصر احمد نے 26 رن بنائے۔ محمد اشرف کو بہترین گیند بازی کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ دوسرا کوارٹر فائنل کاکا الیون سمبل اور فوڈ نیسٹ ٹھیون کنگن کے درمیان کھیلا گیا۔ کاکا الیون سمبل نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیااورمقررہ 20 اوروں میں 140 بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں فوڈ نیسٹ ٹھیون کنگن نے سنسنی خیز مقابلے میں9 وکٹوں کے نقصان پر 142 بناکر سیمی فائنل میں جگہ پکی بنائی۔ فوڈ نیسٹ ٹھیون کنگن کے سمیر احمد نے 32 گیندوں پر 62 رن بنائے جس کی بدولت ان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔