عظمیٰ سپورٹس ڈیسک
لندن //انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے یکم جون سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے امپائرز ااور میچ ریفریز کا اعلان کر دیا ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سنسنی خیز لمحات شروع ہونے میں ایک ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ یکم جون سے یہ میگا ایونٹ ویسٹ انڈیز کے ساتھ پہلی بار امریکا کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہو رہا ہے جس میں ریکارڈ 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے امپائرز ور میچ ریفریز کا اعلان کر دیا ہے۔ میگا ایونٹ میں مجموعی طور پر 20 امپائرز اور 6 میچ ریفریز تعینات کیے جائیں گے۔پاکستان کے راشد ریاض اور آصف یعقوب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کریں گے جب کہ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کیلیے پاکستان کے احسن رضا بھی امپائرز میں شامل ہیں۔اس دوران آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے ترانے ’آؤٹ آف دس ورلڈ‘ میں شان پال اور کیس نے اپنی اواز کا جادو جگایا ہے۔ترانے میں 8 بار کے اولمپکس گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ بھی جلوہ گر ہیں، واضح رہے کہ یوسین بولٹ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سفیر بھی ہیں۔