عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// ہندوارہ میں پولیس نے کل باکھی ہاکر کرکٹ گراؤنڈ میں T20 ناک آؤٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا کامیابی سے اختتام کیا۔فائنل میچ ہندوارہ الیون اور قاضی آباد الیون کے درمیان کھیلا گیا۔ہندوارہ الیون نے 20 اوورز میں 205/3 کا زبردست مجموعہ بنایا۔ جواب میں قاضی آباد الیون نے سخت مقابلہ کیا لیکن وہ کچھ ہی کم رہ گئی، مقررہ 20 اوورز میں 199/8 کا اسکور بنا یا۔ ہندوارہ الیون کو 6 رنوں سے فتح ہوئی۔اختتامی تقریب میں ایس ایس پی ہندوارہ مشتاق احمد چودھری نے دیگر سینئر افسران کے ہمراہ ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے اور کھلاڑیوں کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔