راجا ارشاد احمد
گاندربل//ٹی 20 بلاسٹ شالہ بگ 2023 کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے سیزن کے کوارٹر فائنل میں لائنز گاندربل نے سنسنی خیز مقابلے میں ریز مرجر راجستھان کو 6 رنوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخل ہوا۔ ہفتہ کے روز شالہ بگ کھیل میدان میں ریزر مرجر راجستھان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کرتے ہوئے لائنز گاندربل کو بلے بازی کی دعوت دی۔ مقررہ 20 اوروں میں لائنز گاندربل کی پوری ٹیم 166 رنوں پر سمٹ گئی۔ دانش مظفر نے 29 گیندوں پر 7 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 65 رن بنائے۔مقررہ ہدف کے تعاقب میں ریزر مرجر راجستھان 20 اوروں میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 160 رن ہی بناسکی، تنمے ورما نے 30 گیندوں پر 46 رن بنائے۔ لائنز گاندربل کے گیند باز عامر نے 3 اوورں میں 19 رن دیکر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔