سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/ پولیس کی جانب سے سوک ایکشن پروگرام کے تحت منعقدہ T-10 Cosco کرکٹ ٹورنامنٹ، GVEI گانڈ الہی باغ، سرینگر میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس تقریب میں حضرت بل زون کی مختلف ٹیموں کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی اور مقامی تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا۔فردین حسین انٹرنیشنل گولڈ میڈلسٹ پاور لفٹنگ اور مہراج ایس بی رنجی ٹرافی کرکٹ کھلاڑی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ایس پی حضرت بل سٹی سری نگر، ایس ڈی پی او زکورہ، ایس ڈی پی او زادیبل اور حضرت بل زون کے افسران بھی موجود تھے۔فائنل میچ حضرت بل 11 اور بٹہ پورہ 11 کے درمیان کھیلا گیا جس میں حضرت بل 11 چیمپئن بن کر ابھرا۔