یو این آئی
سرینگر// پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ پہلگام سانحے نے اس گھناؤنے فعل اور قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے تمام کشمیریوں کو متحد کر دیا۔انہوں نے ساتھ ہی کہا’’لیکن بدقسمتی سے ، اتحاد کو فروغ دینے کے بجائے ، ٹی وی مباحثے زہر پھیلا رہے ہیں اور اس مسئلے کو فرقہ وارانہ رنگ دے رہے ہیں‘‘۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو’ایکس‘پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔انہوں نے کہا’’پہلگام سانحہ نے اس گھنائونے فعل اور قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کرنے کے لئے تمام کشمیریوں کو متحد کر دیا‘‘۔ان کا مزید کہنا تھا’’بدقسمتی سے ، اتحاد کو فروغ دینے کے بجائے ، ٹی وی مباحثے زہر پھیلا رہے ہیں اور اس مسئلے کو فرقہ وارانہ بنا رہے ہیں‘‘۔