یو این آئی
نئی دہلی/سابق مرکزی وزیر اور ہمیر پور لوک سبھا حلقہ سے ممبر پارلیمنٹ انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا ہے کہ ٹی بی کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے تمام پارٹیوں کے ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ملک کے مختلف شہروں میں ٹی 20 کرکٹ میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔مسٹر سنگھ نے بدھ کو یہاں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے 2025 تک ہندوستان کو ٹی بی سے پاک کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے ۔ حال ہی میں دہلی میں لوک سبھا بمقابلہ راجیہ سبھا ایم پی ٹی 20 کرکٹ میچ کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا اور ممبئی میں لیڈر بمقابلہ اداکار ٹی 20 کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی بی فری انڈیا مہم کے لیے ملک کے کونے کونے میں کرکٹ میچ کھیلے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ان میچوں کا بنیادی مقصد ٹی بی کو شکست دینا اور ہر شہری تک اس پیغام کو پہنچانا ہے ۔