عظمیٰ نیوز سروس
علی گڑھ// پدم شری انعام یافتہ حکیم سید ظل الرحمن نے علی گڑھ میں سال 2000 میں ابن سینا اکیڈمی آف مڈیول میڈیسن اینڈ سا ئنسز ادارہ کی بنیاد رکھی۔ اکیڈمی میں گزشتہ پچیس برس سے نہ صرف یو نانی میڈیسن بلکہ ہندوستان کی وراثت کو بھی محفوظ رکھنے کا کام جاری ہے۔ ابن سینا اکیڈمی میں ہر برس چنندہ شخصیات کو اعزاز و اکرام سے نوازا جاتا ہے۔ گزشتہ دنوں ابن سینا اکیڈمی کی جلسہ گاہ میں تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی گئی جہاں دہلی کی خاتون صحافی ٹی این بھارتی کو ابن سینا پبلک ہیلتھ ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔اس موقع پر ابن سینا اکیڈمی کے بانی و صدر پروفیسر ڈاکٹر سید ظل الرحمن نے کہا کہ خواتین کی حوصلہ افزائی وقت کا اہم تقاضا ہے۔جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کے پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الرحمن نے کہا کہ انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن دہلی سے خاتون صحافی کی وابستگی خوش آئند ہے۔