مہور//کشمیرعظمیٰ میں گزشتہ روز شائع خبروں کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ضلع انتظامیہ ریاسی نے مہور میں راشن کی عدم دستیابی کی تحقیقات کر کے ٹی ایس او اور ایک راشن ڈیلر کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ دوسرے ڈیلر کے خلاف تحقیقات جاری ہے۔ جیسا کہ جمعہ کے روز خبر دی جا چکی ہے کہ بٹھوئی گاؤں سے آئے ہوئے مقامی لوگوں نے مہور ہیڈکواٹر پر محکمہ خوراک کے خلاف احتجاج کیا تھا۔مقامی لوگوں کا مطالبہ تھا انہیں چار ماہ سے راشن اور 6 ماہ سے کھانڈ نہیں ملی۔اس ضمن پر آج بٹھوئی میں ایک ٹیم موقع پر گئی ٹیم میں اے ڈی ریاسی،تحصیلدار مہور منشی رام،ایس ڈی پی او مہور مجیب رحمان بٹ اور ایس ایچ او مہور طارق حسین موجود تھے۔مقامی لوگوں کا الظام تھا بٹھوئی گاؤں کے دو ڈیلر ہے جنہوں نے لوگوں کے راشن کارڈ چھ ماہ سے بند رکھے ہے اور چار ماہ سے راشن نہیں ملی۔اس ضمن پر ٹیم نے تخقیقات کرکے ٹی ایس او مہور محمد بعقوب کو گرفتار کیا اور ایک ڈیلر محمد یوسف والد محمد رمضان کو گرفتار کیا۔مقامی دیلروں کا کہنا تھا کہ انہیں چار ماہ سے راشن نہیں ملی۔اس کے بعد ٹیم نے راسن سٹور کی تلاشی لی جس میں ڈیلر محمد یوسف سے 141 توڑے گندم بازیاب کیا اور ڈیلر جمالدین والد لسو سے7 توڑے آٹا بازیاب کیا۔اس کے بعد ڈیلر محمد یوسف اور ٹی ایس او مہور کو گرفتار کر دیا گیا تاہم ڈیلر جمالدین کی ابھی تحقیقات چل رہی ہے۔اس ضمن پر ٹی ایس او مہور اور ڈیلروں کے خلاف مہور پولیس تھا نہ میں ایک ایف آئی آر؎37/2017زیر دفعہ409/120B RPC معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔