عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// نیشنل کانفرنس ترجمان اعلیٰ اور ایم ایل اے زیڈی بل تنویر صادق نے اس بات پر زور دیا کہ عمر عبداللہ کی قیادت میں کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے حکومت کی لگن نے خطے میں نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ایک ذریعہ بنایا۔TRC گراؤنڈ میں کرکٹ فٹرنٹی ڈلگیٹ کے زیر اہتمام 2024 چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ سے خطاب کرتے ہوئے، تنویر نے نوجوانوں کو نقصان دہ سرگرمیوں سے دور رکھنے کے لئے کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے تقریب کے دوران فاتح ٹیم کو انعامات سے نوازا۔نوجوان شرکاء سے اپنے خطاب میں تنویر نے کہا،’’وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی رہنمائی میں، ہماری انتظامیہ نوجوانوں کے لئے ایک بہترین کے طور پر کھیلوں کی حوصلہ افزائی کے لئے پوری طرح پرعزم ہے، خاص طور پر منشیات کے استعمال کے خلاف جنگ میں۔ ہم عہد کرتے ہیں کہ جموں و کشمیر کے ہر اس نوجوان کو ہر یقینی مدد فراہم کی جائے گی جو کھیل کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔‘‘انہوں نے منتظمین اور چیئرمین فردوس بزاز کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایسی شاندار تقریب کا انعقاد کیا اور ہمارے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو پیش کرنے کا ایک بہترین موقعہ فراہم کیا۔