سرینگر// صفا پورہ ڈراماٹکس اور جموں و کشمیر بینک کے اہتمام سے کل ٹیگور ہال میں ڈرامہ ’’یتھ واو ہالے ‘‘ ( اس اندھیر نگری میں) سٹیج کیا گیا، جسکا شائقین کی ایک بڑی تعداد نے مشاہدہ کیا۔ ڈرامہ کا موضوع علامتی طورریاست کے پیچیدہ حالات میں ایک قلم کار کے رول کا احاطہ کرتا ہے، جس کا قلم حقایق اُجاگر کرنے کی پاداش میں غائب کردیا جاتا ہے، لیکن جب ایک قلم کار کی عدم موجود گی کی صورت میں عام لوگوں کے مشکلات اور مصائب میں بے پناہ اضافہ ہوجاتا ہے تو لوگو اس قلم کو پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ڈرامہ معروف قلم کار اور سٹیج آرٹیسٹ شفیق قریشی نے تحریر کیا ہے اور اسی کی ہدایت میں تیار کیا گیا ہے۔ حاضرین اور مبصرین نے ڈرامے کے موضوع ، پیش کش اور ہدایت کی بھر پور تعریف کی ہے۔