سرینگر// ٹیگور ہال سرینگر میں گلشن کلچرل فورم کے اہتمام سیمنعقد ایک تقریب میں وادی کے معروف صوفی شاعر غفار باغوان کی مختلف موضوعات پر لکھی گئی تصنیفات کو اجرا کیا گیا۔ تقریب کی صدارت سرکردہ دانشور محمد یوسف ٹینگ نے کی اور ریٹایرڈ جسٹس بشیر احمد کرمانی بحثت مہمان خصوصی تقریب پر موجود تھے۔ صدارتی ایوان میں رنجورتلگامی اور سید بشیر کوثر بھی موجود تھے۔ اجرا ہوئی کتابوں پرسید بشیر کوثر، ڈاکٹر نذیر آزاد، شاہباز ہاکباری، رنجور تلگامی، عبدالعزیز بیتاب اور نثار گلزار نے اپنی آرا تجزیہ اور تبصروں کے ذریعہ سے سامعین کو محضوظ کیا۔ تقریب میں جن کتابوں کو اجرا کیا گیا ان میں تصوف کی دنیا اور عرفان خدواندی صوفی ازم کیا ہے، بدن کا کارخانہ اور اسکا تحفظ اور گرونانک شامل ہیں۔ تقریب میں وادی کے معروف ادبی شخصیات میں حسرت گڈھا، نثار گلزار، بشیر چراغ، مشتاق علی احمد، خورشید خاموش، مقبول شیدا نے شرکت کی۔