ٹیگور ہال میںکشمیر ورلڈ فلم فیسٹول شروع

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
سرینگر// تعمیر ات عامہ کے وزیر نعیم اختر نے کل معروف فنکار وںاور فلمی شخصیات کی موجودگی میں ٹیگور ہال میں کشمیر ورلڈ فلم فیسٹول کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا ۔ وزیر نے  خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ایسے فیسٹول کے انعقاد سے مقامی نوجوانوں کو اپنی کہانیاں بیان کرنے کے لئے مواقعے فراہم ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کشمیرمیں ایسے نوجوانوں کی کمی نہیں ہے جو ایسے پروگراموں میں حصہ لے سکتے ہیں۔مگر انہیں ایسے مواقع فراہم نہیں کئے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی ایک منفرد تاریخ ہے جن میں فلمیں بنانے کی قابلیت اور صلاحیت بھرپور موجود ہے ۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ فلمی دنیا میں اپنا نام روشن کرنے کے لئے کوششیں بروئے کار لائیں۔ وزیر نے طلباء کے لئے پانچ روزہ فلم ورکشاپ منعقد کرنے کے لئے منتظمین کی ستائش کی۔ فیسٹول کے موقعہ پر جو نامور ہستیاں موجود تھیں ان میں فلم میکر گووند نہلانی ، سید مرزا ، راجت کپور ،راحت کاظمی، ستیش کول ، طلعت ریکھی، فنسک وغیرہ شامل ہیں ۔وزیر نے فلمی ہستیوں کو مومنٹوز سے عزت افزائی کی۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *