Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

ٹیکہ کاری کا دائرہ بڑھانے کیلئے اب گھر گھر دستک دینی ہوگی:مودی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: November 4, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
نئی دہلی// ملک کے کچھ اضلاع میں کووڈ -19 کی ٹیکہ کاری کم ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ان اضلاع کے افسران سے کہا ہے کہ وہ لوگوں کو بیدار کریں اور گھر گھر دستک دے کر ٹیکہ لگانے کی حکمت عملی پر کام کریں۔ یوروپ کے دورے سے واپسی کے فوراً بعد مسٹر مودی نے بدھ کے روز کم ٹیکہ کاری والی ریاستوں کے ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صورتحال کا جائزہ لیا۔ ان اضلاع میں 50 فیصد سے کم لوگوں کو ٹیکے کی پہلی خوراک دی گئی ہے اور بہت کم لوگوں کو دوسری خوراک ملی ہے ۔ ان میں جھارکھنڈ، منی پور، ناگالینڈ، اروناچل پردیش، مہاراشٹر، میگھالیہ اور کچھ دوسری ریاستوں کے 40 سے زیادہ اضلاع شامل ہیں۔ بات چیت کے دوران ضلع مجسٹریٹ نے وزیر اعظم کو ان حالات اور چیلنجوں سے آگاہ کیا جن کی وجہ سے ٹیکہ کاری مہم کی کوریج میں کمی درج کی گئی ہے ۔وزیراعظم نے حکام سے کہا کہ ٹیکہ کاری مہم کی کوریج بڑھانے کے لیے اب ہر گھر میں دستک دینے کی حکمت عملی اپنانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ "اب تک آپ سب نے لوگوں کو ٹیکہ کاری سینٹر لے جانے اور وہاں محفوظ ٹیکہ کاری کے لیے انتظامات کیے ہیں۔ اب ہر گھر ویکسین، گھر گھر ویکسین، کے جذبے کے ساتھ آپ کو ہر گھر تک پہنچنا ہے ۔ ہر گھر دستک دیتے وقت آپ کو پہلی خوراک کے ساتھ دوسری خوراک پر بھی یکساں توجہ دینی ہوگی۔ وزیر اعظم نے افسران سے کہا کہ ماضی کے تجربے کی بنیاد پر انہیں چھوٹی سطح پر حکمت عملی بنانی چاہیے اور کوتاہیوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ آپ کو اپنے ضلع کو قومی اوسط کے قریب لانے کے لیے بہترین حکمت عملی وضع کرنی ہوگی۔ آپ کو ان لوگوں سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے جنہوں نے ابھی تک دوسری خوراک نہیں لی ہے اور اسے ملتوی کر رہے ہیں۔مسٹرمودی نے کہا کہ سو سال کی اس سب سے بڑی عالمی وباء میں ملک کو متعدد چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اس لڑائی میں ایک خاص بات یہ رہی کہ ملک نے نئے حل تلاش کیے اور نئے طریقے آزمائے ۔ انہوں نے کہا کہ ''آپ کو بھی اپنے اضلاع میں ٹیکہ کاری کو بڑھانے کے لیے اختراعی طریقے پر مزید کام کرنا ہوگا۔ اگر آپ اپنے اضلاع کے ہر گاؤں، ہر شہر کے لیے علاحدہ حکمت عملی بنانا چاہتے ہیں، تو ایسا بھی کریں۔ آپ علاقہ کے لحاظ سے 20-25 افراد کی ٹیم بنا کر بھی ایسا کر سکتے ہیں۔ ان ٹیموں کے درمیان صحت مند مقابلے کی کوشش بھی کی جا سکتی ہے ۔ ٹیکہ کاری کے حوالے سے لوگوں میں پھیلی افواہوں اور کنفیوژن کو ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو باخبرکر کے اسے حل کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں مقامی مذہبی رہنماؤں سے بھی زیادہ سے زیادہ مدد لی جا سکتی ہے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

غزہ میں ناکہ بندی کا نتیجہ | 57بچوں کی بھوک سے موت: ڈبلیو ایچ او
بین الاقوامی
اسرائیل امریکہ کی پہلی ترجیح نہیں | ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ دورے میں نظرانداز
بین الاقوامی
جنرل انیل چوہان نائب صدر سے ملاقی
برصغیر
خواتین کے آگے آنے سے سماجی و اقتصادی ترقی ممکن: دھنکھڑ
برصغیر

Related

برصغیر

آپریشن سندور | 70ممالک کے سفارت کاروں کو آگاہ کیا گیا

May 13, 2025
برصغیر

فوجی کارروائیاںاور سرحدی صورتحال | وزیر دفاع کو فوج، فضائیہ اور بحریہ کے سربراہوں نے آگاہ کیا

May 13, 2025
برصغیر

ہندوستانی سائبر نظام پر 15لاکھ حملے | صرف 150کامیاب

May 13, 2025
برصغیرتازہ ترین

ہندوستان نے 70 ممالک کے سفارت کاروں کو آپریشن سندور سے آگاہ کیا

May 13, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?