Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کالمگوشہ خواتین

ٹیکنالوجی کی دنیا اور خواتین رفتار ِ زمانہ

Towseef
Last updated: July 2, 2025 11:36 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

فاروق احمد انصاری

دنیا بھر میں اس وقت بہت سے ادارے قائم کئے جارہے ہیں، جو نوجوانوں کو کیریئر کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ ساتھ ہی یہ ادارے خواتین کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں کہ وہ ٹیکنالوجی کی فیلڈ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں کیونکہ مردوں کی طرح خواتین میں بھی اعلیٰ ٹیکنالوجی کی تعلیم کا فروغ اہمیت کاحامل ہے، تاکہ وہ اس بنا پر ٹیکنالوجی کے میدان اور اس تیز رفتار دورمیں اپنا کردار نبھا سکیں گی۔ایسینچر اینڈ گرلز (Accenture and Girls)میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق ایک ادارے جینڈ ر گیپ (Gender Gap)نے جو اعداد وشمار چند سال پہلےجمع کئے تھے اس میں یہ بات واضح کی گئی تھی کہ کمپیوٹنگ کی فیلڈ میں صنفِ نازک کی تعداد 2025ء تک 22فیصد یا اس سے بھی کم ہوسکتی ہے اوراگر حالات یہی رہے تو مختلف شعبوں میں خواتین کی تعداد تو کم ہوگی ہی، مگر ٹیکنالوجی کی دنیا میں ان کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی۔

انٹرپرینیورز کی بات کی جائے تو وہاں بھی ہمیں CEOکے کردار میں زیادہ خواتین نظر نہیں آتیں۔ تین سال قبل فارچون 500کمپنیوں کی خواتین سی ای اوز کی تعداد گھٹ کر 25فیصدر ہ گئی تھی لیکن خواتین کو مایوس ہونے کی چنداںضرورت نہیں ہے۔ نئے دور کے حالات حوصلہ افزا ہیںا ور امریکن ایکسپریس میں شائع ہونےوالی’’دی اسٹیٹ آف ویمن اونڈ بزنس رپورٹ‘‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق 2018ء میں امریکا میں خواتین ہر روز1821کاروبار شروع کررہی تھیں جبکہ یہ تناسب 2012ء سے 2017ء تک 952تھا۔میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے معروف میگزین’’ ٹیکنالوجی ریویو‘‘ نے گزشتہ برس سائنسی تحقیق اور ٹیکنالوجی میں ایجادات اور تخلیق کے حوالے سے لوگوں، منصوبوں اور ادار وں کی فہرست شائع کی، جن میں ’’35انڈر35‘‘ کی فہرست میں 28سالہ حرا حسین نامی خاتون بھی شامل ہے، جنہوں نے کثیر لسانی کرائوڈ سورس پلیٹ فارم تخلیق کیا ، جس کے تحت گھریلو تشدد اور ظلم کی شکار خواتین اپنا مقدمہ بغیر کسی وکیل کی خدمات لیے درج کرواسکتی ہیں اور صرف جسمانی تشدد ہی نہیں بلکہ نفسیاتی تشدد کی شکار خواتین بھی اس پلیٹ فارم سے مدد لے سکتی ہیں۔ اس فہرست میں ایک اور پاکستانی خاتون31سالہ شہربانو بھی ہے، جب 2012ء میں پاکستان میں یوٹیوب پر پابندی لگی تو انہوں نے ریاست کی جانب سے سنسر شپ کے اقدام کو منظم اندازمیں سمجھنے کی کوشش کی ۔ یونیورسٹی کالج لندن میں زیر تعلیم شہربانو نے تین سال تک پاکستان میں انٹر نیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کا ڈیٹا جمع کیا اور ان وجوہات کا پتہ چلایا جن کی بنا پر انٹرنیٹ سنسر شپ کی جاتی ہے۔دیگر شعبہ جات میں بھی خواتین کا کردار بہرحال موجود ہے اور ان شعبوں میں ٹیکنالوجی بھی اپنا کردار ادا کرتی ہے اور تمام تر حالات کو بدل کر رکھ دیتی ہے۔ ٹیکنالوجی نے کمیونیکیشن کی رفتار تیز کردی ہے اور گھریلو کام سے لے کر دفتری فرائض تک ہمیں ہر وقت کمپیوٹر یا گیجٹس کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس صورتحال میں بچے بچیوں کی تعلیم میں بھی ٹیکنالوجی کی اہمیت بے حد بڑھ جاتی ہے اور زندگی کے ہرموڑ پر، ہر شعبے میں، چاہے وہ صنعتیں ہوں یا تعلیمی ادارے، ٹیکنالوجی ہمارے درمیان کھڑی ہوتی ہے۔ اس ضمن میں اگر ٹیکنالوجی کی دوڑ میں خواتین پیچھے رہ جائیں اور اپنا کردار ادا نہ کرسکیں تو اس سے بڑا نقصان کیا ہوگا۔اگر ہم ٹیکنالوجی کے حوالے سے کیریئر کی بات کریں، جس میں خواتین اپنا کردار ادا کرسکتی ہیں ،تو اچھی خاصی فیلڈز ہیں ، جیسے وہ کسی بھی ادارے میں آئی ٹی پروجیکٹ منیجر، سوفٹ ویئر انجینئر، ویب ڈویلپرز، کمپیوٹر پروگرامر اور ویب ڈیزائنر کی خدمات انجام دے سکتی ہیں۔ ایک زرعی ملک ہونے کے ناطے ہمارے ملک میں خواتین کسان بھی مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں۔ اگر ان کو بھی ٹیکنالوجی کی لہر کا حصہ بنانے کیلئے نیٹ ورک بنایا جائے تو اس سے ملک وقوم کو بھی فائدہ ہو گا اور وہ زراعت میں بااختیار بھی ہوں گی۔ وہ اس تاثر کا خاتمہ بھی کرسکتی ہیں کہ یہ شعبے صرف مرد حضرات کیلئے ہی مخصوص ہیں ۔

یہ بات بھی خواتین کیلئے حوصلہ افزا ہے کہ چاندپر انسان بھیجنے کی ٹیکنالوجی کا الگورتھم بھی ایک لڑکی نے لکھا تھا اور حالیہ عرصے میں بلیک ہول کی تصاویر حاصل کرنے کا راستہ بھی ایک لڑکی کی ذہانت سے ملا۔ اسی طرح میڈم کیوری کو کون بھول سکتاہے، جو ریڈیم ایجاد کرکے لاکھوں انسانوں کو مو ت کے منہ سے نکالنے کا سبب بنیں اور نوبل انعام کی حقدار ٹھہریں۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
مراکز اب موت کے پھندے بن امداد کے متلاشی 6 افراد سمیت مزید 23 فلسطینی جاں بحق
بین الاقوامی
قطر میں جنگ بندی مذاکرات حماس کاجواب جمعہ تک متوقع
بین الاقوامی
یورپ شدیدگرمی کی لپیٹ میں ۔8ہلاکتیں، ہنگامی انتباہات جاری ،جوہری ری ایکٹر بند کردئے گئے
بین الاقوامی
انڈونیشیا میں جہازغرقاب ۔4اموات،38لاپتہ
بین الاقوامی

Related

گوشہ خواتین

مشکلات کے بعد ہی راحت ملتی ہے فکر و فہم

July 2, 2025
کالمگوشہ خواتین

نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کا فقدان کیوں؟ فکر انگیز

July 2, 2025
گوشہ خواتین

! فیصلہ سازی۔ خدا کے فیصلے میں فاصلہ نہ رکھو فہم و فراست

July 2, 2025
کالممضامین

وژن سے حقیقت تک:ڈیجیٹل انڈیا اور انتودیہ کا سفر اظہار خیال

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?