Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

ٹیکنالوجی نےبین الاقومی بزنس میں تبدیلیاں لائیں تجارت

Towseef
Last updated: June 11, 2024 11:04 pm
Towseef
Share
9 Min Read
SHARE

لیاقت علی جتوئی

بین الاقوامی کاروبار اور تجارت میں بہتری کے امکانات، چوتھے صنعتی انقلاب کے نتیجے میں سامنے آنے والی جدت سے بھرپور ٹیکنالوجیز کے مرہونِ منت ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی تجارت کے عمل کو زیادہ مشمولہ اور مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔عالمی تجارتی نظام میں ٹیکنالوجی کے تغیرکا آنا کوئی نئی بات نہیں۔ بھاپ کی طاقت سے جنم لینے والے انقلاب نے دنیا کو کچھ ایسے بدلا کہ پہلے اس کا تصور بھی نہیں کیا گیا تھا۔ شپنگ کنٹینرز کی ایجاد نے عالمگیریت کی بنیاد رکھی۔ حالیہ برسوں میں، کنٹینرز کے نمبرز پڑھنے کے لیے آپٹیکل کیریکٹر رِیکگنیشن(او سی آر)، ریڈیو فریکونسی آئیڈینٹی فکیشن (آر ایف آئی ڈی)، شپمنٹ کی شناخت اور اس پر نظر رکھنے کے لیے کیو آر کوڈ اور تجارتی دستاویزات کی بنیادی ڈیجیٹائزیشن نے بین الاقوامی تجارت پر اعتماد بڑھانے اور اس کی کارکردگی بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ٹیکنالوجی میں نت نئی جدت متعارف ہوجانے کے بعد اب عالمی تجارت ایک اور بڑی تبدیلی کے دہانے پر آکھڑی ہے۔ یہاں ہم ایسی ٹیکنالوجیز کا ذکر کریں گے، جو عالمی تجارت میں تغیر کا باعث بنیں گی۔
ٹیکنالوجی عالمی تجارت کو بدل رہی ہے

بلاک چین : بلاک چین اور بلاک چین کی بنیاد پر بنائی گئی لیجر ٹیکنالوجی کا عالمی تجارت کی سپلائی چین پر بہت بڑا اثر ہوسکتا ہے۔ کئی تجارتی تنظیمیں جیسے ’دبئی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری‘ عالمی تجارت سے وابستہ اہم مسائل، مثلاً، زائد لاگت، شفافیت اور تحفظ کی کمی کے سدِباب کے لیے بلاک چین ٹیکنالوجی کو استعمال میں لارہی ہیں۔بلاک چین ٹیکنالوجی، ناصرف اشیا کی ایک سے دوسری جگہ منتقلی کے عمل کو زیادہ مؤثر اور قابل بھروسہ بنا رہی ہے، بلکہ یہ ٹریڈ فائنانس کے شعبے میں بھی تغیر کی وجہ بن رہی ہے۔ مثلاً، بلاک چین، لیٹر آف کریڈٹ حاصل کرنے کے پیچیدہ اور طویل عمل کو آسان اور سہل بنارہی ہے۔ لیٹر آف کریڈٹ، عالمی تجارت میں ادائیگیوںکے لیے استعمال ہوتا ہے۔

ڈیلائٹ نے، بلاک چین کی مدد سے ایک ملک میں نجی شعبے کے بینک کو لیٹرآف کریڈٹ جاری کرنےکے طریقہ کار کو ری۔ڈیزائن کرنے میں مدد فراہم کی ہے، جس کے بعد، یہ بینک 20سے 30روز میں جاری ہونے والا لیٹر آف کریڈٹ اب گھنٹوں میں جاری کررہا ہے۔ ایک اور کمپنی نے بلاک چین ٹیکنالوجی کی مدد سے لیٹر آف کریڈٹ کو بھی بائے پاس کردیا ہے۔ یہ کمپنی اشیا اور انوینٹری فائنانسنگ کا ریئل ٹائم ڈیٹا فراہم کرتی ہے، جس سے لین دین میں رِسک ختم ہوجاتا ہے اور فائنانس کرنے والے اداروں کو یہ موقع مل جاتا ہے کہ وہ اس عمل میں شامل تمام سپلائی چین پارٹنرز کو سب سے کم قیمت میں ورکنگ کیپٹل فراہم کرسکیں۔

مصنوعی اور مشینی ذہانت : تجارت کے لیے شپنگ کے زمینی اور سمندری راستوں میں بہتری لانا، پورٹ پر کنٹینرز اور ٹرک ٹریفک کا نظم و نسق برقرار رکھنا اور ای-کامرس کے تحت مختلف زبانوں میں پوچھے جانے والے سوالات کا ترجمہ کرکے، ترجمہ کردہ جوابات کے دستیاب ذخائر سے خودکار نظام کے تحت جواب دینا، یہ چند وہ کام ہیں، جو مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ ٹیکنالوجی سے لیے جاسکتے ہیں۔
عالمی تجارت کو زیادہ مؤثر بنانے اور صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی سے بڑھ کر، مصنوعی ذہانت کو عالمی تجارت کو پائیدار بنانے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ مثلاً، 2016ء میں گوگل نے ’گلوبل فِشنگ واچ‘ متعارف کرائی۔ یہ ایک ایسا آلہ ہے، جو مشین لرننگ ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے، سمندری جہازوں کی حرکت اور سیٹیلائٹ ڈیٹا کی بنیاد پر غیرقانونی مچھلی پکڑنے کی سرگرمیوں سے ریئل ٹائم باخبر رکھتا ہے۔

ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے خدمات کی فراہمی: اب مختلف نوعیت کی خدمات آن لائن فراہم کرنا انتہائی آسان بن چکا ہے۔ Upworkجیسے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے آجر دنیا بھر سے مختلف خدمات بآسانی حاصل کرسکتا ہے۔ مثلاً، امریکا میں بیٹھا آجر ویب ڈیویلپر کی خدمات سربیا، اکاؤنٹنٹ کی خدمات پاکستان اور ورچوئل اسسٹنٹ کی خدمات فلپائن سے حاصل کرسکتا ہے۔VIPKIDایک اسٹارٹ اَپ ہے، جو امریکا میں بیٹھے اساتذہ اور ٹیوٹرز کو ان چینی بچوں سے ملواتا ہے، جو انگریزی سیکھنے کے خواہاں ہوتے ہیں۔

موبائل پے منٹس : موبائل پے منٹس کے باعث، ہمارے خریداری اور پیسوں کے لین دین کے انداز بدل رہے ہیں۔ موبائل پے منٹس کے باعث، زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کاروبار کے وہ مواقع میسر آرہے ہیں، جو پہلے ان کے لیے ناممکن تھے۔ ’ورلڈ بینک گلوبل انکلوژن ڈیٹابیس‘ کے مطابق، 2011ء سے 2014ء کے درمیان، بینک کھاتے داروں میں 20فیصد اضافہ ہوا او راس میں سب سے بڑا حصہ ’موبائل مَنی اکاؤنٹس‘ کا تھا، خصوصی اُبھرتی ہوئی معیشتوں میں۔ جیسے جیسے نئے بینک کھاتے دار موبائل پے منٹس کے ساتھ جُڑتے جائیں گے، ان کے لیے بطور صارف اور بطور تاجر، دونوں لحاظ سے، عالمی تجارت میں شراکت دار بننا آسان ہوجائے گا۔

تھری ڈی پرنٹنگ: عالمی تجارت پر تھری ڈی پرنٹنگ کے اثرات پر کوئی رائے قائم کرنا ابھی قبل از وقت ہوگا۔ ایسے مطالعات ہیں جو پیش گوئی کرتے ہیں کہ ایک بار تیز رفتار تھری ڈی پرنٹنگ کو بڑے پیمانے پر اپنائے جانے کے بعد اس کی لاگت کافی کم ہوجائے گی، جس کے نتیجے میں عالمی تجارت میں 25فی صد تک کمی واقع ہو سکتی ہے، کیونکہ بڑے پیمانے پر تھری ڈی پرنٹنگ کے لیے کم لاگت اور کم افرادی قوت کی ضرورت ہوگی اور یہ چیز درآمدات کی ضروریات کو کم کرنے کا باعث بنے گی۔ دوسروں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے خیالات بہت پر امید ہیں اور بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ کی پیچیدگی اور حقائق کو مدنظر نہیں رکھتے۔ دونوں نقطہ ہائے اپنی جگہ اور ان کی حقیقت ہمیں آنے والے وقت میں معلوم ہوگی لیکن بہرحال عالمی تجارت پر تھری ڈی پرنٹنگ کے اثرات کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، خصوصاً اس صورت میں جب اس کا بڑے پیمانے پر استعمال کم لاگت اور کم محنت کا باعث بنے گا۔

یہاں یہ بات بھی یاد رکھنے کی ہے کہ نئی ٹیکنالوجیز اپنے ساتھ ملکی اور غیرملکی سطح پر گورننس کے کئی مشکل چیلنجز بھی لاتی ہیں۔ گورننس فریم ورک کے فقدان سے لے کر، لائسنسنگ اور ٹیکس کے تقاضوں سے مطابقت نہ رکھنے اور پرانے اور غیرمؤثر تجارتی معاہدوں تک، ہم صرف یہ فرض نہیں کر سکتے کہ یہ ٹیکنالوجیز خود بخود جڑ پکڑیں گی اور نتائج دیں گی۔سرکاری اور نجی شعبہ کے شراکت داروں کو فریم ورک قائم کرنے اور ان نئی ٹیکنالوجیز کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ ممکنہ نقصانات کو کم کرتے ہوئے ان کی مثبت صلاحیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ خاص طور پر، شراکت داروں کو ملٹی اسٹیک ہولڈر اور انسانوں پر مرکوز ہر وقت خدمت گزار گورننس طریقہ کار کو اپنانا چاہیے تاکہ تجربات کی گنجائش رہے، اور شرکاء کے متنوع سیٹ سے فیڈ بیک اکٹھا کیا جاسکے۔
اس کے علاوہ، عالمی معیارات کی غیر موجودگی میں، علاقائی گورننگ باڈیز کو قائدانہ کردار سنبھالنا چاہیے اور ڈیٹا کے بہاؤ، لائسنسنگ اور ٹیکس لاگو کرنے جیسے مسائل پر علاقائی قوانین کو ہم آہنگ کرنے کی کوششوں کو آگے بڑھانا چاہیے۔ٹیکنالوجی کے میدان میں آنے والی اختراعات آج کی غیر یقینی صورتحال کے درمیان بین الاقوامی تجارت کے لیے ایک پرجوش مستقبل کی نوید سُنا رہی ہیں۔ صحیح حکمرانی کے نقطہ نظر کے ساتھ، یہ اختراعات آنے والے برسوں میں مزید جامع اور مؤثر تجارتی ترقی کا آغاز کریں گی۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
آئی ایم ڈی نے جموں و کشمیر کے 12 اضلاع میں الرٹ جاری کیا
تازہ ترین
صوبائی کمشنر جموں نے بارشوں سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا
تازہ ترین
پی ڈی پی کا بنیادی مطالبہ: ریاستی درجہ، دفعہ 370 اور 35اے کی بحالی : سرتاج مدنی
تازہ ترین
ملی ٹینٹوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر فوج نے مورن چوک پلوامہ کا محاصرہ کیا
تازہ ترین

Related

کالممضامین

’’غم نہ کرو، سب ٹھیک ہوگا ‘‘ ٖغور طلب

July 21, 2025
کالممضامین

سکولوں میںلائبریریوں کی بحالی لازمی پُکار

July 21, 2025
کالممضامین

تعلیم کو صرف کاغذ تک محدودنہ رکھیں غورو فکر

July 21, 2025
کالممضامین

ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں! جائزہ

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?