یو این آئی
نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو امریکی صنعت کار اور امریکی انتظامیہ کے انتظامی اصلاحات کے سربراہ ایلون مسک سے ٹیلی فون پر بات کی اور ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبہ میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھاکہ ’’ایلون مسک سے بات کی اور اس سال کے شروع میں واشنگٹن میں ہونے والی اپنی میٹنگ کے دوران جن موضوعات کا احاطہ کیا گیا، ان پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا۔ ہم نے ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبوں میں تعاون کے بے پناہ امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ ہندوستان ان شعبوں میں امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے‘‘۔