سری نگر//جموںوکشمیر اور لداخ یوٹیوں میں رَسائی پروگراموں کے اِختتام پر 11؍ دسمبر 2021ء کو ٹیکس دہندگان کی بیداری مہم ’’ ملاقات‘‘ کل سری نگر میں ٹی آر سی میٹنگ ہال میں چلائی گئی۔اِس کارروائی کی صدارت پرنسپل کمشنر اِنکم ٹیکس سری نگر ایم پی سنگھ نے کی۔اِس موقعہ پر جوائنٹ کمشنر اِنکم ٹیکس راجیو گبگوترا، اسسٹنٹ کمشنر اِنکم ٹکس ابھیشری، ڈپٹی کمشنر سی جی ایس ٹی دانش گل اور ڈویژنل کمشنر کے دفتر میں محکمہ اِنکم ٹیکس کے دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔ محکمہ اِنکم ٹیکس اور جی ایس ٹی محکمہ اَفسران نے ٹیکس دہندگان ، تاجر برداری ، چھوٹے تاجروں اور منظم تجارتی آرگنائزیشنوں کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ ہوٹل اِنڈسٹریز ، ٹریول ایجنٹس ایسو سی ایشنوں ، کیمسٹ ایسو سیایشن ، ہینڈی کرافٹس ، کارپٹ اِنڈسٹری ، سی اے اور ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔اِس پروگرام کا مقصد شراکت داروں سے فیڈ بیک اور ٹھوس تجاویز حاصل کرلینا اور ان کی شکایات سننے کے علاوہ ٹیکس دہندگان میں اِنکم ٹیکس اور جی ایس ٹی کے حوالے سے دیگر مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ ایم پی سنگھ نے سری نگر کے مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ مستعدی سے اَپنے ٹیکس اَدا کریں اور بغیر کسی خوف کے ٹیکس کے دائرے میں آئیں کیوں کہ اِنکم ٹیکس اور سی جی ایس ٹی دونوں محکموں میں گذشتہ کچھ برسوں میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ سری نگر میں نئے اِفتتاح شدہ دفتر کے قیام کا مقصد ایک سینئر سطح کے آفیسر کے ساتھ پرنسپل کمشنر اِنکم ٹیکس کے پورے چارج کی نگرانی کرنا ہے ۔ اس لئے محکمہ کو جموںوکشمیر کے لوگوں کے لئے مزید قابل رسائی بنایاجائے۔