یواین آئی
نئی دہلی//ہندوستان عالمی تجارت میں 3.9 فیصد حصہ کے ساتھ ٹیکسٹائل اور ملبوسات کا دنیا کا چھٹا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے ۔ٹیکسٹائل کی وزارت کے ایک تجزیے کے مطابق 2023-24 میں ملک کے کل برآمدی کاروبار میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات (ٹی اینڈ اے ) کے شعبے کا حصہ، بشمول دستکاری، کا حصہ 8.21 فیصد رہا۔ تجزیہ کے مطابق ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کی عالمی تجارت میں ہندوستان کا حصہ 3.9 فیصد ہے ۔ہندوستان ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی عالمی منڈیوں میں امریکہ اور یوروپی یونین سے آگے ہے ۔ ملک کی کل ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات کا تقریباً 47 فیصد ان دونوں منڈیوں میں جاتا ہے ۔رواں مالی سال 2024-25 میں اپریل تا اکتوبر کے دوران ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی کل برآمدات تقریباً 20.31 بلین ڈالر رہی جو کہ سالانہ بنیادوں پر چھ فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے ۔ اگر ہم اسی عرصے کے دوران دستکاری کی 105 کروڑ ڈالر کی برآمدات کو شامل کریں تو اس عرصے کے دوران دستکاری سمیت ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی مجموعی برآمد سات فیصد بڑھ کر 21.36 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔ہندوستان ٹیکسٹائل اور ملبوسات کا بھی درآمد کنندہ ہے ۔ تجزیہ کے مطابق درآمدات کا بڑا حصہ دوبارہ برآمد یا خام مال کی صنعت کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ہوتا ہے ۔تجزیہ میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبے کی برآمدات بھی کئی جغرافیائی سیاسی حالات (جیسے بحیرہ احمر کا بحران، بنگلہ دیش کا بحران وغیرہ) سے متاثر ہوئی ہیں۔