یو این آئی
نئی دہلی// بچوں کی تعلیم میں برابری لانے کیلئے کام کرنے والی تنظیم ٹیچ فار انڈیا نے اپنی 2025 فیلوشپ کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں۔ درخواست دینے کی آخری تاریخ یکم ستمبر 2024 ہے۔تنظیم نے ایک بیان میں کہا کہ ٹیچ فار انڈیا فیلوشپ ایک دو سالہ، کل وقتی پیڈ فیلوشپ پروگرام ہے جو بلند نظر افراد کو تعلیم کے میدان میں رہنما بننے اور تبدیلی لانے کے قابل بناتا ہے۔ 2024 کے گروپ میں 640 سے زیادہ فیلو شامل ہوچکے ہیں، جو تعلیم میں مساوات لانے کی مہم میں پروگرام کے بڑھتے ہوئے اثرکا ثبوت ہے۔